‘آگے بڑھنے کا وقت آگیا، پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے’

United States News News

‘آگے بڑھنے کا وقت آگیا، پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے’
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

سابق کپتان ثناء میر نے بڑا فیصلہ کرلیا۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates SanaMir

لاہور: پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آگے بڑھنے کا وقت آگیا، پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔

ثناء میر نے آج اپنے 15 سالہ شاندار کرکٹ کیرئیر کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں 226 بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے 2009-2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر اپنے ڈیپارٹمنٹ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی بھی مشکور ہیں جنہوں نے پورے کیرئیر میں ان کا ساتھ دیا اور اگر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ جاری رہتی ہے تو وہ اس کے ساتھ کام کرتی رہیں گی۔

ثناء میر نے کہا کہ جب وہ اپنے کیرئیر پر نظر ڈالتی ہیں تو انہیں یہ جان کر اطمینان نصیب ہوتا ہے کہ وہ ایک ایسے عمل کا حصہ رہی ہیں جس کے نتیجے میں پہلے لارڈز میں کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2017 کا فائنل کھیلا گیا اور پھر آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 کا فائنل 87 ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ویمنز کرکٹ کے فروغ اور تعاون پر آئی سی سی کی شکرگزار...

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک شاندار کیرئیر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ثناء میر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف ایک طویل عرصہ پاکستان کی خواتین کرکٹ کا چہرہ رہیں بلکہ نئی نسل کے لیے ایک قابل تقلید ایتھلیٹ بھی ہیں۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

Aaj_Urdu /  🏆 8. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات 253 ہو گئیں، کیسز 2 لاکھ تک بڑھنے کا خدشہ ہے: ڈبلیو ایچ اوکرونا وائرس سے پاکستان میں اموات 253 ہو گئیں، کیسز 2 لاکھ تک بڑھنے کا خدشہ ہے: ڈبلیو ایچ اونئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 253 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 11940 ہو گئی ہے۔
Read more »

کورونا آسمانی آفت اس سے لڑنا نہیں رب کے آگے جھکنا ہے، مولانا طارق جمیل - ایکسپریس اردوکورونا آسمانی آفت اس سے لڑنا نہیں رب کے آگے جھکنا ہے، مولانا طارق جمیل - ایکسپریس اردویکم رمضان کی رات پوری قوم 2 نفل پڑھ کر دعا کرے، مولانا طارق جمیل
Read more »

کورونا پر سیاست اور دوسرے ممالک پر الزام عائد کرنے کی کوئی بھی کوشش قابل قبول نہیں چین نےپوری دنیا کو دبنگ پیغام دے دیاکورونا پر سیاست اور دوسرے ممالک پر الزام عائد کرنے کی کوئی بھی کوشش قابل قبول نہیں چین نےپوری دنیا کو دبنگ پیغام دے دیابیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نےکہاہےکہ کورونا وائرس کی اصلیت پر سیاست کرنے اور اس کا الزام دوسرے ممالک پر عائد کرنے کی کوئی بھی کوشش قابل قبول نہیں،چین
Read more »

مہوش حیات کے بھائی کے ساتھ ڈانس پر ان کے مداح تقسیم ہوگئےمہوش حیات کے بھائی کے ساتھ ڈانس پر ان کے مداح تقسیم ہوگئےکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات کو بھائی کے ساتھ ڈانس اسٹیپ شیئر کرنے پر تنقید کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی
Read more »

ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلانویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلانپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، ثنا میر نے 15 سال خواتین کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
Read more »



Render Time: 2025-03-13 22:19:41