اسلام آباد: عمر ایوب اور اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل کا ادارک ہے، کے الیکٹرک کو 200 میگاواٹ مزید بجلی دیں گے، ماضی میں کراچی میں بجلی کی پیداوار کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھا یا گیا۔ وفاق
ی وزیر اسد عمر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ کے الیکٹرک کی ہم نے نجکاری کی۔ عمر ایواب کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے اراکین نے کراچی میں اکثریت حاصل کی، نیپرا میں سندھ کا نمائندہ حکومت سندھ نے نامزد کیا ہے، سندھ حکومت اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے، نیپرا میں کے الیکٹرک کے معاملے پر کل سماعت ہے، مون سون میں بارشوں سے جو پانی جمع ہوگا اس کا ذمہ دار کون ہے۔
قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا، کے الیکٹرک کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت کے الیکٹرک کو ایک سو میگاواٹ بجلی معاہدے سے اضافی دے رہے ہیں، کراچی میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے اموات ہوتی ہیں۔ وزیر توانائی کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید پر پیپلز پارٹی ارکان نے شور شرابہ شروع کر دیا۔ اس دوران حکومتی رکن اسلم خان نے زور زور سے پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان کو چپ کرو شرم کرو کی آوازیں دی تو خواتین ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ ڈپٹی اسپیکر کی ہدایت پر رکن اسلم خان نے معذرت کرلی۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی تقریر کے دوران آغا رفیع اللہ نے مداخلت کی تو ڈپٹی سپیکر نے جھاڑ پلا دی اور کہا کہ آپ نے پورے ایوان کو یرغمال بنا رکھا ہے، چپ کریں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر امین الحق نے اعلان کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان منگل کو کے الیکٹرک کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گی۔ مراد سعید کی تقریر پر اپوزیشن ارکان نے شور مچانا شروع کر دیا، پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ صوبیہ سومرو نے ہیڈ فون مارنے کے لیے وفاقی وزیر مراد سعید کی طرف پھینکا لیکن انہیں نہیں لگا جس کے بعد اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے تو شاہدہ رحمانی نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ ارکان کی گنتی کے بعد کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونے تک موخر کر دی گئی۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
6 ماہ کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں 25 بنگالیوں کے قتل کا انکشاف6 ماہ کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں 25 بنگالیوں کے قتل کا انکشاف India Bangladesh Bengalis LastSixMonths TargetKilling IndianArmy Killed BangladeshBorder LOC adgpi PMOIndia narendramodi Bangladesh IndianCrimes UN amnesty ForeignOfficePk
Read more »
لندن کرونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے مہم کے تحت سگریٹ نوشی میں کمیلندن میں کورونا وائر س کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے سگریٹ نوشی میں کمی کر دی گئی ہے ، برطانوی قومی شماریات ادارے کے نئے سروے کے مطابق لندن میں تمباکو نوشی کرنے
Read more »
'مون سون بارشوں میں کراچی کے حالات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے' - Pakistan - Aaj.tv
Read more »
کراچی میں آج بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی - Pakistan - Aaj.tv
Read more »
کراچی: آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع: محکمہ موسمیاتتعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق فیصلہ آج متوقع Islamabad Shafqat_Mahmood Decision Opening Educational Institutions Expected Today MoIB_Official pid_gov
Read more »