ہمارا ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، اجمل وزیر
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کو درپیش مسائل اور معیشت کا پہیہ چلنے کی خاطر کی ہے۔ ہمارا ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
مشیر اطلاعات خبیر پختونخواہ اجمل وزیر نے شہر کے مختلف حجام شاپس اور میڈیکل اسٹورز کا دورہ کر کے ایس اوپیز کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کو درپیش مسائل اور معیشت کا پہیہ چلنے کی خاطر کی ہے کیونکہ ہمارا ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ لاک ڈاؤن کورونا کا مستقل حل نہیں ہے، ایس او پیز کے ساتھ اس مرض کو لے کر چلنا ہوگا۔
اجمل وزیر نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور لیگ کی قیادت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ٹھنڈے ڈرائنگ روم سے باہر نکل کر ہماری طرح بازاروں کا دورہ کریں تو پتہ چلے گا۔ لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر تقریریں جھاڑنا اور عوام کو ورغلانا آسان کام ہے۔ اگر اپوزیشن عوام کے ساتھ مخلص ہے تو کورونا کو شکست دینے میں حکومت کا ساتھ دے، نہ کہ بے جا تنقید کرے۔
انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ جس طرح انہوں نے لاک ڈاؤن میں حکومت کا ساتھ دیا ہے اسی طرح ایس او پیز پر عمل درآمد میں بھی حکومت کا ساتھ دیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
ٹائیگر فورس ہمارا اثاثہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجابٹائیگر فورس ہمارا اثاثہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب PunjabCM UsmanAKBuzdar TigerForce Our Asset UdarOfficial GOPunjabPK COVID19Pandemic Covid_19 COVID2019 CoronaInPakistan CoronavirusPandemic pid_gov STAYHOME PakistanFightsCorona
Read more »
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے33 اموات ہوئیںاب تک پنجاب میں13 ہزار914 ،سندھ میں14 ہزار99،خیبرپختونخوا میں5ہزار423، بلوچستان میں2ہزار310،
Read more »
ملک بھر میں یوم علی عقیدت و احترام سے منایا گیاحیدر آباد میں امام بارگاہ قدم گاہ مولا علی اور محفل حسینی اسٹیشن روڈ سے جلوس برآمد ہوئے جو کوہ نور چوک پر اختتام پذیر ہوگئے۔
Read more »
وہ ملک جس نے سب سے پہلے کورونا کو شکست دے دیسلووینیا(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک طرف دنیا بھر میں کرونا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب ایک یورپی ملک نے وائرس کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔سلووینیا
Read more »