ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی،اسد عمر مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے اسلام آباد کے اسپتالوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں 189 آکسیجن بیڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جولائی کے آخر تک 2100 سے زائد آکسیجن بیڈز کا اضافہ کریں گے،پولی کلینک،سی ڈی اے اور پمز اسپتال میں آکسیجن بیڈز دیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس اوپیز پر عملدرآمدضروری ہے،ہاٹ اسپاٹ والےعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی،20 بڑے شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کو پوائنٹ آؤٹ کر لیاگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,951 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 176,617 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 3,501 ہو گئی...
ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 224 ہے، جبکہ اب تک 67,892 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پشاور، 9 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاریپشاور، 9 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
حیدر آباد، نواب شاہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن شروع ہوگیاکراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون لاگو کردیا گیا، حیدر آباد ڈویژن کے 6 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن آج سے شروع ہوگیا۔
Read more »
کراچی: 6 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دوسرا دنشہر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ضوابط ہر علاقے میں مختلف نظر آئے ہیں، کہیں علاقے کو رکاوٹوں سے سیل کیا تو کہیں ایک پولیس موبائل سے ہی کام چلایا گیا۔
Read more »
صوبے لاک ڈاؤن سے متاثرہ ملازمین کو حاضری سے استثنیٰ کا حکم دیں، اسدعمراسلام آباد : اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے لاک ڈاون سے متاثرہ ملازمین کو حاضری سے استثنیٰ کا حکم دیں۔
Read more »