کے الیکٹرک کی ناکامیوں کی تفصیل سامنے آ گئی ARYNewsUrdu
اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے کے الیکٹرک کی تنصیبات اور حالات جاننے کے لیے خصوصی دورہ کیا تھا، اس کے بعد ایک تحقیقی رپورٹ مرتب کی گئی، اس رپورٹ کی روشنی میں کراچی الیکٹرک کو شہر میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے شو کاز بھی جاری کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کے الیکٹرک کی ناکامیوں کی تفصیل بھی بیان کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک کمپنی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے اور بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک مقررہ وقت میں بجلی کی بحالی بھی نہ کر سکی، بجلی کی پیداوار کا مطلوبہ ہدف بھی کے الیکٹرک حاصل نہ کر سکی، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بھی اپ گریڈ کرنے میں ناکام رہی۔کے الیکٹرک 1 لاکھ 20 ہزار ٹن فرنس آئل ذخیرہ کرنے میں بھی ناکام رہی، بن قاسم پاور پلانٹ کو مکمل صلاحیت سے نہیں چلایا گیا، کمپنی بن قاسم پاور پلانٹ ون کی مرمت اور اپ گریڈیشن میں بھی ناکام رہی، کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹ کی مکمل پیداواری صلاحیت استعمال نہیں کر رہی ہے، جب کہ نیپرا بن قاسم 3 اور نئے پاور...
رپورٹ میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک سوئی سدرن کے ساتھ گیس کی فراہمی اور نجی شعبے کے پاور پلانٹ سے بجلی خریدنے کے معاہدے کرنے میں بھی ناکام رہی، پی ایس او کے ساتھ فیول کی بلا تعطل فراہمی کے معاہدے میں بھی کے الیکٹرک اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی۔ واضح رہے کہ نیپرا نے مذکورہ رپورٹ کی بنیاد پر کے الیکٹرک کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے، اور کہا ہے کہ کیوں نہ نیپرا ایکٹ کے مختلف سیکشنز کے تحت کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور لائسنس معطل کر دیا جائے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
چین کے ساتھ کشیدگی کے درمیان امریکہ کے ساتھ انڈین بحریہ کی مشقیں - BBC News اردوانڈین اور امریکی بحریہ کی بحر ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں کیا چین کے لیے کوئی پیغام ہیں،خاص طور پر ایسے ماحول میں جب لداخ کی وادی گلوان میں انڈیا اور چین کے مابین شدید کشیدگی ہو؟
Read more »
کے-الیکٹرک کی جانب سے بڑی زیادتی ہورہی ہے، ناصر حسین شاہصوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ کابینہ میں تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Read more »
بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے باعث خطے کے استحکام کو شدید خطرہ ہے،وزیرخارجہاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا سوچ اور جارحانہ پالیسیوں کے باعث پورے خطے کے امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارت، افغانستان میں بھی قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
Read more »