کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی جان بچانے والا انجکشن 'ایکٹیمرا' نایاب مکمل تفصیل جانیے:
لاہور: ہو گیا، لاہور سمیت پنجاب کے تمام تدریسی ہسپتالوں، فارمیسز اور میڈیکل سٹورز پر دستیاب نہیں۔
پنجاب کے ہسپتالوں میں آئی سی یوز میں زیر علاج 170 مریض انجکشن سے محروم ہیں۔ ہسپتال پی کے ایل آئی، میو اور جنرل ہسپتال میں ایک بھی انجکشن موجود نہیں، نجی ہسپتالوں میں بھی انجکشن دستیاب نہیں۔ لواحقین مختلف ہسپتالوں، فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز میں انجکشن ڈھونڈنے میں ناکام ہوگئے۔ سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ اب تک وائرس کے 40 تشویشناک مریض انجکشن لگنے کے بعد صحت یاب ہو چکے، ایک مریض پر 2 مکمل کورس لگنے پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا خرچہ آ رہا ہے، تمام سنجیدہ مریضوں کو مفت انجکشن لگائے گئے ہیں۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے کمپنی کے ساتھ انجکشن کے ریٹ طے کر لیے ہیں، جلد ہی سپلائی مل جائے گی۔ سی ای او ڈریپ عاصم روف کا کہنا ہے کہ انجکشن ایکٹیمرا کی 10 ہزار کی کھیپ اتوار کی رات کو آ جائے گی، دوسری کھیپ 10 جون کو ملے گی، انجکشن کی کمی دور کرنے کے لئے دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی جان بچانے والا انجکشن 'ایکٹیمرا' نایاب
Read more »
کورونا وائرس: پاکستان میں کورونا کے متاثرین کی تعداد چین سے بڑھ گئی، اسلام آباد میں وائرس کے پھیلاؤ کے باعث نو مقام سیل - BBC Urduپاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار چار ہزار سے زیادہ متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے متاثرین کی تعداد چین میں متاثرین کی کل تعداد سے بڑھ گئی۔ دریں اثناء اسرائیل کے سکولوں میں وبا کے پھیلاؤ کے بعد 7000 طلبا اور اساتذہ کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت منظورچیمہ کی کورونا وائرس کے باعث ہلاکت کے بعد وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والے اراکین اسمبلی کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔
Read more »
کورونا وائرس: پاکستان میں کورونا کے متاثرین کی تعداد چین سے بڑھ گئی، ایران میں وائرس کی نئی لہر کے خدشات - BBC Urduدنیا میں اس وقت 65 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ اب تک اس کی وجہ سے پونے چار لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ پاکستان میں اب چین سے زیادہ متاثرین ہیں جبکہ پڑوسی ملک ایران میں مسلسل دوسرے دن 3000 سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں جس سے وبا کی دوسری لہر کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔
Read more »
کورونا وائرس کے پیش نظر ریسٹورینٹ میں روبوٹ سروس کا آغازکورونا وائرس کے پیش نظر ریسٹورینٹ میں روبوٹ سروس کا آغاز CoronavirusPandemic Restaurants Reopened Robots LockDownEased SouthKorea PrecautionaryMeasures
Read more »
عالمی وبا کے پاکستان میں ڈیرے، کئی اہم شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکارلاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا سے اہم شخصیات بھی متاثر ہوئیں، کچھ زندگی کی جنگ ہار گئیں، کچھ اس کے خلاف کامیاب ہوئیں۔ متاثرہ افراد میں سیاسی، سماجی، سرکاری اور پولیس افسران سمیت شوبز ستارے بھی شامل ہیں۔
Read more »
کورونا وائرس، علاج کے دوران مریض کا رنگ ہی تبدیل ہو گیابیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر کی جلد کا رنگ علاج کے دوران مکمل تبدیل ہوگیا۔چین سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ڈاکٹر ہو ویفینگ کو
Read more »