کورونا وائرس کی تباہی کسی دہشت گرد حملے سے زیادہ ہے، ڈبلیو ایچ او مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu coronavirus
واشنگٹن: عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا وائرس کی تباہی کسی دہشت گرد حملے سے زیادہ ہے، انسانوں کو کورونا کو شکست دینے کے لئے ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کورونا وائرس کی تباہی کسی دہشت گرد حملے سے زیادہ ہے، پہلے بھی خبردارکیا تھا کہ یہ وائرس بڑی تباہی پھیلائے گا۔وائرس کے باعث بڑے پیمانے پرسیاسی سماجی اورمعاشی تبدیلیاں ہوں گی۔ ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ہمارا انتخاب کورونا کیخلاف عالمی سطح پراتحاد ہونا چاہئے اور نسل انسانی کوکورونا کوشکست دینے کے لئے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
دو روز قبل عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کی وبا کے جاری رہنے سے متعلق انتباہی پیغام میں کہا تھا کہ کرونا ابھی ختم نہیں ہوا، ادارے کے مشوروں کو اہمیت دینا چاہیے، یہ ادارہ سائنس اور ثبوت کی بنیاد پر بات کرتا ہے، کرونا وبا کا خاتمہ ابھی دور ہے، اس لیے تمام ممالک اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔ یاد رہے ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا تھا کہ کرونا کو لے کر غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، سفر بہت طویل ہے، کرونا وائرس طویل عرصے تک ہمارے ساتھ رہ سکتا ہے، بیشتر ممالک اب بھی کرونا کے ابتدائی مرحلے میں ہیں، یورپ اور مغربی دنیا زیادہ متاثر ہورہی ہے، لوگ اپنی زندگی معمول پر لانا چاہتے ہیں جس کے لیے ہم کام کررہے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کورونا وائرس کے کچھ مریضوں کی حالت زیادہ خراب کیوں ہوتی ہے؟ - Health - Dawn News
Read more »
کورونا وائرس کے باعث دنیا کی 91 فیصد آبادی گھروں میں رہنے پر مجبورکورونا وائرس کے باعث دنیا کی 91 فیصد آبادی گھروں میں رہنے پر مجبور Read News CoronaVirus CoronavirusPandemic COVID19
Read more »
کورونا وائرس: امریکی معاشی پیداوار میں دہائی کی سب سے بڑی کمی - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30 لاکھ جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 17 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں 1.5 ارب افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔
Read more »
امریکی اور جرمن کمپنی نے کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین تیار کرلی - ایکسپریس اردویورپ اور امریکا میں طبی آزمائش کے بعد 2020 کے آخر تک لاکھوں افراد تک ویکسین پہنچ جائے گی، امریکی کمپنی کا دعوی
Read more »