لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 66 ہزار 457 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں ریکارڈ 78 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد ایک ہزار 395 ہو گئی، سندھ میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2429 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 20 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 24 ہزار 131 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 32 ہزار 37 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس 66457 کے مصدقہ کیسز ہیں جبکہ 40931 افراد اس وقت زیر علاج ہیں جبکہ 24131 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا تمام حقائق میڈیا کے ساتھ شیئر کریں گے، میڈیا کو آگاہ رکھنے کیلئے ویب سائٹ بنائی ہے، پنجاب کے ہسپتالوں میں 27 ہزار بیڈز ہیں، کورونا مریضوں کی معلومات فراہمی کیلئے ویب سائٹ بنائی گئی، صوبے میں کورونا کے 64 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔مزید برآں وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفرون شہر یار آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، ڈاکٹر کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پرکہا کہ اس وقت کورونا کے 13623 مریض زیرعلاج ہیں جن میں 12565 مریض گھروں میں ا?ئسولیشن میں زیرعلاج ہیں، کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 465 ہوگئی ہے، آج مزید 38 مریض انتقال کرگئے، اموات بڑھنے پردل بہت افسردہ ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3 ہزار 503گئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 255افراد انتقال کرچکے ہیں، پشاور میں 24 گھنٹوں کےدوران4 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 157مریض متاثر ہوئے۔پنجاب نے لاک ڈاون میں مزید نرمی کا فیصلہ کر لیا، ایس او پیز کے مطابق مختلف اداروں کو کھولنے کے لئے وفاق کو سفارشات پیش کرنے پر اتفاق کرلیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدات کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا...
مقامی طو رپر وینٹی لیٹر اور ریسپارائٹر کی تیاری کی اجازت کے لئے ڈریپ سے رجوع کیاجائے گا۔ صوبے میں پارکس کھولنے، تجارتی اداروں کے نئے اوقات کار اور 2 دن تعطیل کا فیصلہ بھی این سی او سی سے مشروط کردیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ طے کردہ ضابطہ کار اور گائیڈ لائنز پر سختی سےعمل کرنے کی ضرورت ہے اور ہم ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کورونا نے پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، ایک ہی روز میں ریکارڈ 57 ہلاکتیںلاہور: (دنیا نیوز) عوام کی جانب سے بے احتیاطی کے باعث کورونا وائرس نے ایک بار پھر اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ ملک بھر میں ایک ہی دن میں 57 افراد کی ہلاکتوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
Read more »
کورونا وائرس: ایک دن میں برازیل میں متاثرین کی ریکارڈ تعداد، پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ مریض، انڈیا میں چین سے زیادہ اموات - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 59 لاکھ کے قریب ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں 2636 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو ایک دن میں سامنے آنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انڈیا میں اب کورونا وائرس کے باعث چین سے بھی زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔
Read more »
کوئٹہ میں نوجوان تشدد کے نتیجے میں ہلاک، لواحقین کا گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہجوم کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت اور دو دیگر کے زخمی ہونے کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب حکام نے غفلت برتنے کے الزام میں پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے علاوہ گرفتاریاں کی ہے۔
Read more »
کورونا وائرس: پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ مریض اور اموات، جنوبی کوریا میں وائرس کی واپسی کے خدشات، اسلام آباد میں ماسک لازمی ہونے کا عندیہ - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 59 لاکھ کے قریب ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں 2636 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا میں وائرس کی نئی لہر کے باعث شہریوں کی نقل و حرکت پر پھر سے پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔
Read more »