کورونا وائرس کی وجہ سے پاک افغان اور پاک ایران سرحد پر زندگی کیسے متاثر ہوئی؟

United States News News

کورونا وائرس کی وجہ سے پاک افغان اور پاک ایران سرحد پر زندگی کیسے متاثر ہوئی؟
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 124 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 53%
  • Publisher: 59%

افغانستان کے ساتھ بلوچستان کے چھ جبکہ ایران کے ساتھ پانچ اضلاع کی سرحدیں متصل ہیں۔ ان میں چاغی واحد ضلع ہے، جس کی سرحدیں دونوں ممالک سے متصل ہیں۔ تمام سرحدی علاقوں میں زراعت اور گلہ بانی کے علاوہ لوگوں کا ذریعہ معاش تجارت پر ہے۔

افغانستان اور ایران کے ساتھ تمام اضلاع میں پسماندگی بہت زیادہ ہے تاہم باقی علاقوں کے مقابلے میں چمن شہر اور تفتان کی حالت دیگر سرحدی علاقوں کے مقابلے میں کسی حد تک بہتر ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کے اضلاع میں انسانی ترقی کے حوالے سے جو تازہ رپورٹ آئی ہے ان میں ایران سے متصل ضلع واشک سب سے پسماندہ ترین ضلع ہے۔'چاغی سے سونا اور تانبا نکلتا ہے لیکن خود حکومتی رپورٹس کے مطابق وہاں غربت کی شرح بہت زیادہ ہے جبکہ گوادر شہر میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہورہی ہے لیکن اس کے سرحدی اور دور دراز کے علاقوں میں غربت کے باعث لوگوں کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے۔'تصویر کے کاپی رائٹچمن میں بے روز گاری کی وجہ سے لوگ کے پالتو جانورں کو خوراک مہیا نہیں کر پا...

چونکہ ایران میں پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات بہت زیادہ سستی ہیں جس کے باعث اس سے متصل سرحدی علاقوں کے لوگوں کے معاش کا انحصار کا ایک بڑا ذریعہ ایرانی پیٹرولیم مصنوعات بھی ہیں۔ تفتان میں ایک دکاندار نذیر احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ کورونا کے باعث سرحدوں کی بندش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس بندش کے بعد تفتان ویرانی کا جو منظر پیش کررہا تھا وہ ہم نے پہلے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا تاہم اب اللہ کا شکر ہے کہ زیرو پوائنٹ کھل گیا ہے اور مال بردار گاڑیوں کی آمد ورفت بھی ہو رہی ہے۔

ایرانی سرحدی علاقوں میں جو اشیاء آتی ہیں وہ ایرانی ہیں جبکہ افغانستان سے خوراک کی اشیاء کے علاوہ باقی جو زیادہ تر اشیاء آتی ہیں وہ افغانستان کی نہیں بلکہ دیگر ممالک کی ہیں ۔ چمن کے احتجاج کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں کوئٹہ میں جو اجلاس منعقد ہوا اس میں سیکورٹی سے متعلق اداروں کے علاوہ کسٹمز کے حکام نے بھی شرکت کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اس سے ملکی خزانے کو ٹیکس کی مد میں بھاری نقصان پہنچتا ہے جبکہ سمگلنگ اور غیرقانونی آمدورفت کی آڑ میں غیر ریاستی عناصر کو صورتحال سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے جس سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں امن وامان اور دہشت گردی کا خدشہ موجود رہتا ہے۔' ان ملاقاتوں کے حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ 'پاکستان میں روزگار کے بہت سے مسائل ہیں لیکن کچھ باتیں عوامی ہوتی ہیں جبکہ بعض مسائل سرکار اور سیکیورٹی فورسز نے حل کرنے ہوتے ہیں۔'

تاجر رہنما نے کہا کہ احتجاج کرنے والے افراد کا یہ موقف ہے کہ ان کے معاش اور روزگار کا انحصار افغانستان کے سرحدی منڈیوں سے وابستہ ہے اس لیے کورونا کے حوالے سے پابندیوں سے قبل جس طرح ان کو روزانہ کی بنیاد پر افغانستان آمدورفت کی اجازت تھی ایس او پیز کے تحت انہیں اسی طرح اب بھی روازنہ آمد ورفت کی اجازت دی جائے ۔

انہوں نے ریاست کی جانب سے محنت کشوں کو 15 سے 20 ہزار روپے کی پیشکش کو ایک سنگین مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا اب لوگ اپنے پیاروں کی میتیں اپنے قبرستان میں دفن کرنے کے لئے ویزا یا پاسپورٹ حاصل کرنے کےبعددفن کریں گے ۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

امریکی صدر ٹرمپ کے ہانگ کانگ سے متعلق اقدام پر چین کی جوابی اقدامات کی تنبیہامریکی صدر ٹرمپ کے ہانگ کانگ سے متعلق اقدام پر چین کی جوابی اقدامات کی تنبیہچین نے امریکہ کی طرف سے ہانگ کانگ کو حاصل خصوصی تجارتی حیثیت ختم کرنے اور شہری حقوق کو سلب کرنے والے چینی حکام کے خلاف پابندیوں کے اعلان پر کہا ہے کہ وہ اس کا جواب ضرور دے گا۔
Read more »

’دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کی شرط ختم کرنے کی سفارش نئی نہیں‘’دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کی شرط ختم کرنے کی سفارش نئی نہیں‘چند مقامی ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پر نظر آنے والی خبروں سے یہ تاثر سامنے آیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کو یہ تجویز حال ہی میں دی ہے تاہم کونسل کا کہنا ہے کہ اس نے یہ تجاویز 2013 میں بھجوائی تھیں۔
Read more »

وزیراعظم کی کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت - ایکسپریس اردووزیراعظم کی کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت - ایکسپریس اردوکے الیکٹرک کے مسائل حل ہونے تک کراچی کو نیشنل گرڈ سے بجلی دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
Read more »

'149 فلار ملز گندم کی چوری میں ملوث، ملزمان سے 190 ملین کی ریکوری کی گئی''149 فلار ملز گندم کی چوری میں ملوث، ملزمان سے 190 ملین کی ریکوری کی گئی'
Read more »

ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی کی کتاب کی اشاعت کے پہلے روز ہی ساڑھے 9 ہزارکاپیاں فروختڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی کی کتاب کی اشاعت کے پہلے روز ہی ساڑھے 9 ہزارکاپیاں فروختڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی کی کتاب کی اشاعت کے پہلے روز ہی ساڑھے 9 ہزارکاپیاں فروخت DonaldTrump Niece Book Copies Sold RecordSale realDonaldTrump
Read more »



Render Time: 2025-02-27 07:38:09