کشمیر کی آزادی اور بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے، شہباز شریف تفصيلات جانئے: DailyJang
مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے یوم الحاق پاکستان پر کشمیریوں کو خراجِ تحسین کیا اور کہا کہ کشمیر کی آزادی اور بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ کشمیریوں اور پاکستان کی منزل ایک ہے، قائدِاعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا، کشمیریوں نے قیام پاکستان سے پہلے الحاق پاکستان کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ 19جولائی 1947 کو سری نگر میں مسلم کانفرنس کے اجلاس میں الحاقِ قراردادِ پاکستان متفقہ منظور کی گئی۔ کشمیریوں کی اصولی، قانونی، جمہوری جدوجہد میں ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ساتھ ہے اور رہے گا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر اسی طرح کشمیریوں کا ہے جیسے فلسطین فلسطینیوں کا اور انگلستان انگریزوں کا ہے۔ بھارتی ظلم کے ہتھکنڈے کشمیریوں کو ان کے نصب العین سے دستبردار نہیں کرسکتے۔ کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نسل درنسل کشمیریوں نے الحاق پاکستان پر پہرہ دیا ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ کشمیری اپنے لہو کے نذرانے دے کر قرارداد الحاق پاکستان کی حفاظت کر رہے ہیں، کشمیری قوم کا حوصلہ، عزم و استقلال اور جرات و بہادری تاریخ کا بے مثل باب بن چکی ہے، پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ان کی جدوجہد میں شانہ بہ شانہ ساتھ رہے گا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
'کشمیر کی آزادی اور بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے' -لاہور: قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم الحاق پاکستان پر کشمیریوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ یوم الحاق پاکستان پرکشمیریوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں، حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں سےزیادہ کسی نےمشکلات نہیں دیکھیں۔ انہوں …
Read more »
الحاقِ کشمیر کی قرارداد اور کھوٹے سکےپاکستانی کابینہ پوری ریا ست جموں و کشمیر کی صوبائی حکومت کے الحاق کی منظوری دے کر بھارت کو آگاہ کر دے تو یہاں پر سوال اٹھ سکتا ہے کہ اس وقت سردار ابراہیم کی اس تجویز سے اتفاق کیا جا سکتا تھا؟ پڑھیئےمنیر احمد بلوچ کا کالم: DunyaComlumns DunyaUpdates
Read more »
عقیدے اور مذہب کی آزادی - ایکسپریس اردوپاکستان نے انسانی حقوق کے عالمی منشور پر دستخط کیے۔
Read more »
نسیم اور عباس کی عمدہ فارم، انگلینڈ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی - Sport - Dawn News
Read more »
’میرے شوہر کی موت کورونا سے ہوئی اور مجھے ان کی لاش چار ماہ بعد ملی'ایکواڈور میں کورونا کے باعث ہلاکتوں اور متاثرین کے اضافے کے باعث ملک کا طبی نظام بحران کا شکار ہو گیا اس پریشان کُن صورتحال میں ہپستالوں میں ایسی درجنوں لاشوں کے انبار کنٹینروں میں رکھے گئے جن کی بروقت شناخت نہیں ہو سکی تھی۔
Read more »
‘کورونا معاملے پر وزیراعظم نے عوام کی جان اور روزگار سے متعلق متوازن پالیسی اختیار کی’
Read more »