کراچی:مون سون سيزن میں معمول سےزيادہ بارشوں کاامکان،محکمہ موسمیات SamaaTV
Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 46 mins agoمحکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں اس سال مون سون سيزن کے دوران معمول سے زيادہ بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسميات نے کراچی شہر ميں اربن فلڈ کا خدشہ ظاہر کرديا ہے۔ ڈائريکٹر ميٹ سردار سرفراز کہتے ہيں کہ 20 فيصد زائد بارشوں سے کراچی کے نالے بھی چوک ہوسکتے ہيں۔ سماء سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ شہرميں مون سون کے دوران اوسطاً131ملی ميٹربارش ہوتی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ متوقع بارشوں کے باعث کراچی کےنالوں کی جلد از جلد صفائی کروائی جائے۔
واضح رہے کہ مئیرکراچی وسیم اختر نے بھی کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ موسمیات بار بار یہ وارننگ جاری کررہا ہے کہ اس سال مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی اوراربن فلڈ کا خطرہ ہے، اس لئے برساتی نالوں کی صفائی کرلی جائے لیکن اس کے باوجود حکومت سندھ نے نہ تو کوئی فنڈز جاری کئے اور نہ ہی برساتی نالوں کی صفائی کا عمل شروع ہوسکا ہے، کے ایم سی یہ استطاعت نہیں رکھتی کہ وہ اپنی ریسورسز سے برساتی نالوں کو صاف کرسکے اس لئے ضروری ہے کہ حکومت سندھ فوری فنڈز جاری...
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
مون سون کی بارشیں معمول سےزیادہ ہونگی،اربن فلڈکاخطرہ ہے،وسیم اخترمون سون کی بارشیں معمول سےزیادہ ہونگی،اربن فلڈکاخطرہ ہے،وسیم اختر پڑھیے SohailRabKhan کی رپورٹ SamaaTV
Read more »
وزیراعظم عمران خان کو کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پیشاسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کوکراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی، جس کے بعد رپورٹ آج قومی اسمبلی میں بھی پیش کی جائے گی۔
Read more »
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح کراچی میں انتقال کر گئےکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح انتقال کر گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے
Read more »
کراچی اسمارٹ لاک ڈاؤن، کیسز میں اضافہ نہ رک سکاکراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد شہر کے چھ اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تو 6 میں سے 4 اضلاع میں کیسز کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئےہیں۔
Read more »