کراچی، پتنگ کی ڈور نے ایک اور ننھے بچے کی جان لے لی ARYNewsUrdu
کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں پتنگ کی ڈور نے ایک اور ننھے بچے کی جان لے لی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد 2 نمبر کے قریب دو سالہ بچہ اپنے والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے زخمی ہوا اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 سالہ سفیان اپنے والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ناظم آباد 2 نمبر کے قریب گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا، بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خون زیادہ بہہ جانے کے سبب دم توڑ گیا۔
بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں گھنٹوں تک پولیس کی کارروائی کا انتظار کرتے رہے لیکن پولیس حادثے کے دو گھنٹے بعد اسپتال پہنچی اور قانونی کارروائی کی۔ سفیان کی والدہ کا کہنا تھا کہ رمضان کے بعد بیٹے کا اسکول میں داخلہ کرانا تھا، بچے کے گلے پر ڈور پھری تو دوپٹے سے خون روکنے کی کوشش کی، اسپتال منتقل کرنے تک سفیان کی سانسیں چل رہی تھیں، پولیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسپتال نے طبی امداد فراہم نہیں کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پتنگ کی ڈور پھرنے سے کراچی کے علاقوں لیاقت آباد، اورنگی ٹاؤن اور ناظم آباد کے اطراف میں کئی بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی - ایکسپریس اردوہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
Read more »
محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئیمحکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتے میں شہر میں ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق 5 سے 8 مئی کے دوران کراچی
Read more »
وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی کی2 یوسیز میں وائرس متاثرین پر تحقیق کی ہدایات - Pakistan - Dawn News
Read more »
محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردیشہر قائد والے ہوجائیں تیار،،،، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا! تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates Weather
Read more »
کراچی میں رمضان اور عید کی رونقیں ماندکراچی میں رمضان اور عید کی رونقیں ماند Karachi LockDown CoronavirusPandemic StayHome MarketsClosed SafetyPreventions Ramadan EidUlFitr pid_gov MoIB_Official MuradAliShahPPP
Read more »
کراچی میں رمضان اور عید کی رونقیں ماندکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کے باعث شہرِ قائد میں اس بار ماہِ رمضان اور پھر عید کی رونقیں ماند دکھائی دے رہی ہیں۔
Read more »