کراچی میں جے یو آئی کے رہنما فائرنگ سے شدید زخمی Karachi JUI pid_gov
شدید زخمی ہوگئے۔ پارٹی کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان کے مطابق واقعہ سائٹ کے علاقے ہارون آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے مولانا گل حسن کو نشانہ بناتے ہوئے براہ راست گولیاں چلائیں۔ قاری محمد عثمان کا کہنا ہے کہ 2 گولیاں مولانا گل رفیق حسن زئی کے سر میں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوری طور پر سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے جہاں
ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ زخمی مولاناگل رفیق حسن زئی کے قریبی عزیز عبدالرشیدنے سول اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا گل رفیق موٹرسائیکل پرسوار تھے اور گھر کی جانب جا رہے تھے، مسلح ملزمان نے مولاناگل رفیق کودوگولیاں ماریں۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کشمیر: لاک ڈاؤن کے دوران گاڑی پر فائرنگ، پولیس اہلکار کا بھائی ہلاکانڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران انڈین سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں ایک عام شہری ہلاک ہوا ہے۔
Read more »
’وزیراعظم کے کراچی سے کیے سارے وعدے پورے ہورہے ہیں‘’وزیراعظم کے کراچی سے کیے سارے وعدے پورے ہورہے ہیں‘ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PMImranKhan
Read more »