چین میں کورونا پھرسےزورپکڑنے لگا،چند روز میں کتنے کیسز سامنے آگئے؟جانیے
چین کے محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز میں سے33 کا تعلق دارالحکومت بیجنگ سے ہے. جہاں ایمرجنسی کا لیول تین سے بڑھا کر دو کردیا گیا ہے اور شہر کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق رہائشی علاقوں کی سخت اسکریننگ کی جارہی ہے، بیجنگ آنے والے جانے والی ایک ہزار دو سو پچپن پروازیں منسوخ کردی گئیں۔خیال رہے بیجنگ میں گذشتہ پانچ روز کے دوران ایک سو سنتیس مریض سامنے آچکےہیں۔ واضح رہے دنیا بھر میں اب تک 81 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 21 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار کے بعد اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
ضلع غربی میں کرونا کیسز میں اضافہ، ڈی سی کی لاک ڈاؤن کی سفارشکراچی : شہر قائد کے ضلع غربی میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے 10 مقامات پر سلیکٹو لاک ڈاون کی سفارش کردی۔
Read more »
دنیا میں کورونا کیسز 8118570، ہلاکتیں 439195دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 لاکھ 18 ہزار 570 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 39 ہزار 195 ہو گئیں۔
Read more »
بیجنگ میں کورونا کے نئے کیسز، سفری پابندیاں دوبارہ عائد - World - Dawn News
Read more »