پی ایس ایل کے 10 میچز کی ٹکٹوں کی واپسی کا شیڈول جاری ARYNewsUrdu
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2020 کے 10 میچز کی ٹکٹوں کی واپسی کا شیڈول جاری کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کے دس میچز کی ٹکٹوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق پہلا مرحلہ 13 جولائی سے 5 اگست اور دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک جاری رہے گا۔پی سی بی کے مطابق ٹکٹوں کی واپسی کا عمل ملک بھر کے 27 مختلف شہروں کے مخصوص کوریئر مراکز پر ہوگا، جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان کے علاوہ چکوال، حیدرآباد، گوجرانوالہ، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، سکھر، لودھراں اور وہاڑی بھی شامل...
مداحوں کو پی ایس ایل کے ٹکٹوں کے پیسوں کے واپسی کے لیے ایونٹ کے لیے خریدی گئی اپنی اصلی ٹکٹ ان مخصوص کوریئر مراکز میں جمع کرانا ہوگی۔ پی ایس ایل کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی ٹکٹوں کی واپسی کا عمل کچھ تاخیر کا شکار ہوا تاہم امید ہے کہ تمام مداح بخوبی جانتے ہیں کہ کرونا کے سبب ہم ہر ممکنہ صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام شائقین سے ٹکٹوں کی واپسی کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ٹکٹوں کی ری فنڈ کی تفصیلات جاریایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ٹکٹوں کی ری فنڈ کی تفصیلات جاری PSL2020 Pakistan PSLFans PSL2020Tickets Refunds Details HBLPSLV thePSLt20 TheRealPCBMedia TheRealPCB pid_gov MoIB_Official HBLPak
Read more »
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ٹکٹوں کی ری فنڈ کی تفصیلات جاریلاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے 10 میچوں کی ٹکٹوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ یہ میچز یا تو بارش کی نذر
Read more »
پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی ری فنڈکی تفصیلات جاری کردیںلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی ری فنڈکی تفصیلات جاری کردیں،10 میچوں کی ٹکٹوں کی واپسی 2 مرحلوں میں مکمل کی جائے گی ۔میڈیا
Read more »
پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی ری فنڈ کی تفصیلات جاریپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ٹکٹوں کی ری فنڈ کی تفصیلات جاری کردی ہیں ، 10 میچوں کے ٹکٹوں کی واپسی دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔
Read more »