پی آئی اے پروازوں پر یورپی ممالک میں پابندی کے خاتمے کے لیے اہم قدم ARYNewsUrdu
اسلام آباد: پی آئی اے پروازوں پر یورپی ممالک میں پابندی کے خاتمے کے سلسلے میں اہم قدم سامنے آیا ہے، اس حوالے سے جرمنی میں پاکستانی سفیر نے یورپی یونین ایئر سیفٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹس اور پروازوں پر برطانیہ اور یورپی یونین ممالک میں پابندی کے معاملے میں پاکستانی سفیر نے یورپی یونین ایئر سیفٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کی، جس میں پابندی کے خاتمے کے لیے پی آئی اے کی جانب سے ایاسا کو ورکنگ پلان دینے پر اتفاق کیا گیا۔ قومی ایئر لائن کی جانب سے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کو پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایک ورکنگ پلان بنا کر دیا جائے گا، اس سلسلے میں وزارتِ خارجہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے پی آئی اے کے سی ای او کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ورکنگ پلان ایاسا سے ہونے والے مذاکرات کے نکات پر مبنی ہوگا، پلان میں 6 ماہ میں ایاسا کے اعتراضات دور کرنے کے اقدامات کی تفصیل درج کی جائے گی۔ پائلٹس اور ٹیکنیکل اسٹاف کی ہائرنگ پر خامیوں کو دور کرنے کی تفصیلات، اور مشتبہ لائسنس پر بھرتیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات دی جائیں گی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عالمی ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین پر عمل درآمد کی تفصیلات فراہم کی جائیں، متعلقہ حکام پی آئی اے کی ساکھ کی بحالی پر مبنی اقدامات کریں، اکاؤ کی جانب سے پی...
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پروازوں کی بحالی کے نکات پر عمل درآمد کے سلسلے میں بریفنگ کے لیے پروفیشنل ٹیکنیکل وفد روانہ کیا جائے، کرونا تناظر میں وفد کی روانگی میں مشکلات پر ویڈیو بریفنگ کا ممکنہ انتظام کیا جائے، 6 جولائی کو ایاسا اجلاس کی کارروائی، سفارشات اور تجاویز کی تفصیلات بھی شیئر کی جائیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
جاپان اور امریکہ کے مابین چاند پر تحقیق کے منصوبے میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخطجاپان اور امریکہ کے مابین چاند پر تحقیق کے منصوبے میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط Japan US Signed Agreement LunarProjectCooperation NASA Astronauts Visited Moon SpaceAgency NASA StateDept JPN_PMO MofaJapan_en JapanGov
Read more »
ڈھورونارو کے غریب استاد کے روڈ حادثے میں مہرے متاثر علاج کے لیے اپیلعمرکوٹ (سید ریحان شبیر )ڈھورونارو کا غریب استاد روڈ حادثے میں مہرے متاثر ہونے سے بستر پر ،غربت کےباعث آپریشن و علاج کرانے سے قاصر ، مخیر حضرات سے آپریشن وعلاج
Read more »
پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی ری فنڈکی تفصیلات جاری کردیںلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی ری فنڈکی تفصیلات جاری کردیں،10 میچوں کی ٹکٹوں کی واپسی 2 مرحلوں میں مکمل کی جائے گی ۔میڈیا
Read more »
پی ٹی آئی کا سندھ حکومت کے خلاف نیب میں جانےکا اعلانپی ٹی آئی کا سندھ حکومت کے خلاف نیب میں جانےکا اعلان Karachi PTI_KHI Decides Move NAB Against SindhGovt PTIofficial PTISindhOffice SindhCMHouse pid_gov
Read more »
اداروں میں اصلاحات پی ٹی آئی منشور میں شامل ہے، شبلی فراز | Abb Takk News
Read more »
سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1468 نئے کیسز سامنے آگئے، وزیراعلیٰکراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 1468 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، سندھ میں مجموعی طور پر 102368کرونا کے کیسز ہوچکے ہیں۔
Read more »