پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے امکانات روشن، پلیئرز کیلئے آئسولیشن پر غور
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں اگرچہ التوا ء کا شکار ہیں لیکن آہستگی سے بدلتی صورتحال میں اب مستقبل کی منصوبہ بندی کا بھی آغاز ہو گیا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چند ماہ کے بعد کھیل کے میدان کسی حد تک آباد ہونا شروع ہو جائیں گے، خواہ ان میں صرف کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں اور شائقین گھر بیٹھ کر میچوں کا لطف اٹھا سکیں جن کیلئے لاک ڈاؤن کے عرصے میں ہر قسم کی تفریح محدود تر ہو گئی...
لیکن ای سی بی کی تازہ ترین کوششوں نے ان امکانات کو روشن کرنا شروع کر دیا ہے کہ جلد یا بدیر پاکستانی ٹیم انگلش میدانوں پر کھیلتی دکھائی دے گی۔ انگلش ذرائع ابلاغ کے مطابق ای سی بی نے رواں سیزن کے دوران 6 ٹیسٹ،6 ون ڈے اور 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اور اگر توقعات کے مطابق حالات کی قدرے بہتری کے بعد جولائی میں سیزن کا آغاز ممکن ہوا تو ان میچوں کو 2 ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 30جولائی سے لارڈز میں شیڈول ہے لیکن حالیہ صورتحال میں اس کا انعقاد کھٹائی میں پڑتا نظر آرہا ہے کیونکہ میزبان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف 6 ٹیسٹ میچوں کو 2 گراؤنڈز اولڈ ٹریفرڈ اور روز باؤل پر کرانے کی تیاری کرلی ہے جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں،آفیشلز اور براڈ کاسٹرز سمیت 250 سے زیادہ افراد موجود نہیں ہوں گے۔
ای سی بی نے رواں سیزن کے 6 ٹیسٹ میچوں کو 2 گراؤنڈز پر کرانے کی پلاننگ کی ہے جس کے تحت ہر ٹیسٹ میچ کے درمیان محض 3 روز کا وقفہ رکھا جائے گا اور کھلاڑیوں کو میدان سے قریبی ہوٹلوں میں رہائش فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں سفری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کی صحت کی حفاظت کو ممکن بنایا جا سکے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
تاجروں کے ڈٹ جانے پر سندھ حکومت پیر سے چھوٹے بازار کھولنے پر راضیکراچی(ویب ڈیسک) تاجروں کی جانب سے پیر سے بازار کھولنے کے موقف پر ڈٹ جانے کے سبب سندھ حکومت پیر سے بازار کھولنے پر راضی ہوگئی اور چھوٹے بازاروں کی فہرست طلب
Read more »
تاجروں کے ڈٹ جانے پر سندھ حکومتی پیر سے چھوٹے بازار کھولنے پر راضی - ایکسپریس اردوچھوٹے بازاروں کی فہرست طلب، بڑی مارکیٹس اور شاپنگ سینٹرز کھولے جانے کا عمل وفاق کی اجازت سے مشروط
Read more »
کے پی کے میں 500 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردو500 بستروں پر مشتمل یہ اسپتال 79 کنال رقبے پر تعمیر کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ کے پی کے نے سمری کی منظوری دیدی
Read more »
پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی وکیل کے الزامات کو مسترد کر دیاپاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی وکیل کے الزامات کو مسترد کر دیا Pakistan ForeignOfficePk Rejects Indian Lawyers Allegations KulbhushanYadav Case PMOIndia MoIB_Official pid_gov
Read more »