وفاقی اداروں میں ملازمت کرنیوالوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کرینگے: جام کمال تفصيلات جانئے: DailyJang
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےکوٹہ پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کاجعلی ڈومیسائل کی منسوخی کافیصلہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، پہلے کسی بھی حکومت نے جعلی ڈومیسائل کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنروں کو جاری ڈومیسائل کی اسکروٹنی کی ہدایت جاری کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنرمستونگ نے400 جعلی ڈومیسائل منسوخ کئے ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان بار کونسل نے وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر ہزاروں کی تعداد میں جعلی لوکل ڈومیسائل کے ذریعے تعیناتیوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
بلوچستان بار کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کے ساتھ سوتیلے پن کا مظاہرہ کیا ہے بلوچستان کے ساحل و وسائل پر وفاق کا کنٹرول ہے جس سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی پایا جا تا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر اس وقت ہزاروں کی تعداد میں جعلی لوکل ڈومیسائل ہولڈرز کو بلوچستان کے کوٹے پر تعنات کیا گیا اور یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
صحت کی سہولتوں کو ناکافی قرار دینے والوں کے لیے افسوس ہوتا ہے، جام کمال خانصحت کی سہولتوں کو ناکافی قرار دینے والوں کے لیے افسوس ہوتا ہے، جام کمال خان ARYNewsUrdu
Read more »
کمال سے کباڑ تک: آسمانوں کو چھونے والے پاکستانی آرٹسٹ کی کہانی1994 کے اوآخر میں نسیم یوسفزئی کی نظر اخبار میں چھپے ایک اشتہار پر پڑی جس میں مصوروں کو صوبہ سرحد کی تاریخ و ثقافت کی ترجمانی کرتے ہوئے فلوٹ تیار کرنے کی دعوت دی گئی تھی جنھیں سالانہ یومِ پاکستان کی تقریب میں استعمال کیا جانا تھا۔ نسیم نے اشتہار کا جواب دیا اور ان کا ڈیزائن سرکاری طور پر منظور ہو گیا۔
Read more »
بولان میڈیکل کالج کیلئے فنڈز کے اجرا کی سمری واپسجام کمال خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں فنڈز کی فراہمی کے باوجود ان اداروں میں کئی دہائیوں سے مرمت کا کوئی کام نہیں کیا گیا
Read more »
الطاف حسین اور ﷲ کی چوائسزمصطفیٰ کمال کے طرزِ سیاست سے میں نے کبھی اپنے آپ کو متفق نہیں پایا لیکن اس کے باوجود وہ سگے بھائیوں کی طرح عزیز ہیں اور رہیں گے۔ کچھ بھی۔۔۔ تحریر: سلیم صافی(SaleemKhanSafi ) لنک: DailyJang
Read more »
پیپلز پارٹی کا علی زیدی کی کرپشن سے متعلق وائٹ پیپرشائع کرنے کا اعلانپیپلز پارٹی کا علی زیدی کی کرپشن سے متعلق وائٹ پیپرشائع کرنے کا اعلان Read News Alizaidi MediaCellPPP
Read more »