وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا پڑھیے Abbasshabbir72 کی رپورٹ SamaaTV
Posted: May 12, 2020 | Last Updated: 44 mins agoوفاقی کابینہ کا اجلاس 12 مئی کو دن 12 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق وفاقی کابینہ ملک بھر میں کرونا کی وبائی صورت حال کا جائزہ لے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لے گی، جبکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کابینہ 4 مئی کو ہونے والے توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔ 6 مئی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی آج ہونے والے اجلاس میں کی جائے گی، کابینہ نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف وویمن کے ممبر کی تقرری کی منظوری دے گی۔
پاکستان بیورو آف شماریات کے ممبر کی ایم پی ٹو کے تحت تعیناتی کی منظوری آج 12 مئی کو ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے سی ای او کی تقرری کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔ این آئی ایف ٹی میں بھرتیوں کے لیے دخواست وصولی کی تاریخ بڑھانے کی منظوری دی جائے گی۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
وفاقی کابینہ اجلاس کل، کورونا صورتحال کیساتھ 7 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا
Read more »
فواد چوہدری کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ | Abb Takk News
Read more »
فواد چودھری کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
Read more »
فواد چوہدری کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلاناسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کئی اراکین اور عملے کےکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا
Read more »
فواد چودھری کا آج کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آج کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد
Read more »