وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا Islamabad PMImranKhan Chair Federal Cabinet Meeting Tomorrow MoIB_Official pid_gov
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 12 بجے ہو گا جس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں کئی وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔
کابینہ اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ عید الاضحیٰ پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کے علاوہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرک اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل کی تقری کی منظوری اور پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری بھی دے جائے گی۔کابینہ اجلاس میں تمام ڈویژن میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔
دو روز قبل معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے۔ معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کیلئے حکومت کا احساس پروگرام کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ انتہائی مستحق افراد کی مدد کیلئے احساس پروگرام میں توسیع کی ضرورت ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 5 نکاتی ایجنڈا جاری
Read more »
وفاقی کابینہ کے ایک اور رکن کورونا وائرس کا شکار -اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے ایک اور رکن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر زیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے اسپتال میں داخل کروایا …
Read more »
جماعت اسلامی کا ’کے الیکٹرک ‘کا لائسنس منسوخی کا مطالبہشارع فیصل پر نرسری کے مقام پر طویل لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خاتمے کےلیے کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے کے دوران جیو نیوز سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ’کے الیکٹرک کو آزما چکے ہیں، اب اس کا لائسنس منسوخ ہونا چاہیے۔
Read more »
صدر پاکستان کا دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہاسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کاٹریڈڈپلومیسی اور پاکستانی آم کی شوکیسنگ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
Read more »