مہنگائی کا بوجھ عمران خان اور اس کی پالیسیوں کے باعث ہے ،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد میں احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے دو کروڑ سے زائد لوگوںکو خط غربت سے نکالا جبکہ عمران خان نے انہیں واپس دھکیل دیا،
عمران خان نے جتنا ملک کو مقروض کر دیا اس کی مثال نہیں ملتی ،حکومت نے سابق حکومتوں کے قرضوں کے سود کی مدمیں بھی قرضے لئے ،عمران خان نے ایک روپیہ قرض واپس نہیں کیا، ہم نے ٹیکس ڈبل کیا تھا قرضہ نہیں ، پیپلزپارٹی کے مقابلے میں ہم بہتر پاکستان چھوڑ کر گئے تھے ، ہمارے دور میں بجٹ خسارہ 16سو ارب روپے تھا ، رواں سال بجٹ خسارہ چار ہزار ارب روپے ہوگا۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ نیب نے پرویز الٰہی کے خلاف ایک اور انکوائری بند کر دی ، عمران خان کے سابق وزرائے خزانہ نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ، عمران خان...
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے سب سے بڑا حملہ ہائر ایجوکیشن سیکٹر پر کیا،حکومت نے 50فیصد ڈیویلپمنٹ بجٹ کاٹا ہے جس سے ترقی کا پہیہ رک گیا،مسلم لیگ ن نے پانچ سال میں دو ہزار سے چار ہزار ارب روپے ٹیکس بڑھایا۔