تھر پارکر میں بارش برسانے والا سسٹم آج رات کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش برسا سکتا ہے، ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات تفصیلات جانئے: DailyJang
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق تھر پارکر میں بارش برسانے والا سسٹم آج رات کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش برسا سکتا ہے۔
کراچی میں آئندہ 5 سے 6 دن موسم خوشگوار رہے گا، مون سون کا دوسرا بارش برسانے والا سسٹم 24 سے 25جولائی کے دوران بن سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ بارش سے قبل کراچی میں آندھی چل سکتی ہے، جس کی رفتار 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہیں۔ ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت شہرِ قائد میں کل صبح اور دوپہر میں بھی بارش وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب بارش کا یہ سلسلہ ختم ہونے کا امکان ہے، جبکہ اس دوران شہر میں 20 سے 30 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔
سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ بحیرۂ عرب میں رن آف کچھ کے قریب موجود ہے، جس کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں معطل اور حبس کی کیفیت ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
نیب کا نوازشریف کی طلبی کا اشتہار لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر لگانے کا فیصلہ
Read more »
لاہور سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیامحکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے
Read more »
لاہور سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیالاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔
Read more »
لاہور سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیاحکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج
Read more »
نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لندن میں بھی لگانے کا فیصلہاسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لندن میں بھی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا۔
Read more »