لاہور: پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 38 ہزار 799 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 31 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 834 ہوگئی
۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1581 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 14 ہزار 201، سندھ میں 14 ہزار 916، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 678، بلوچستان میں 2 ہزار 457، گلگت بلتستان میں 518، اسلام آباد میں 921 جبکہ آزاد کشمیر میں 108 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 59 ہزار 264 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 878 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 ہزار 880 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 31 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 834 ہوگئی۔ سندھ میں 255، پنجاب میں 245، خیبر پختونخوا میں 291، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 31 اور اسلام آباد میں 7 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
ملک بھر میں کورونا مزید 33 جانیں نگل گیا، 35 ہزار 788 افراد متاثرملک بھر میں کورونا مزید 33 جانیں نگل گیا، 35 ہزار 788 افراد متاثر Pakistan Reports Deaths Coronavirus Cases COVID19Pandemic Covid_19 COVID2019 CoronaInPakistan CoronavirusPandemic pid_gov STAYHOME PakistanFightsCorona
Read more »
ملک بھر میں یوم علی عقیدت و احترام سے منایا گیاحیدر آباد میں امام بارگاہ قدم گاہ مولا علی اور محفل حسینی اسٹیشن روڈ سے جلوس برآمد ہوئے جو کوہ نور چوک پر اختتام پذیر ہوگئے۔
Read more »
حکومت عید سے قبل بیرون ملک پھنسے تمام افراد کی واپسی یقینی بنائے، شہباز شریفصدر مسلم لیگ نون اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی پریشانی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ان کی فوری وطن واپسی کے لیے اضافی اور خصوصی پروازیں چلانے کا مطالبہ کیاہے۔
Read more »
پاکستان میں کورونا وبا سے 36 ہزار 788 افراد متاثر، اموات 791 ہوگئیں - Pakistan - Dawn News
Read more »
بہاولنگر میں نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کر دیا
Read more »