ملتان: ملتان میں فنڈز کی عدم دستیابی اور انتظامیہ کی نا اہلی سیف سٹی پروجیکٹ کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔ شہر کو محفوظ بنانے کیلئے 6 سال پہلے شروع کیا گیا منصوبہ تاحال ٹھپ پڑا ہے۔ بائیس لاکھ کی
آبادی والے شہر میں سیف سٹی پروجیکٹ کو مکمل کرنے کیلئے محکمہ بلڈنگ کو اربوں روپے درکار ہیں۔ 6 سال پہلے شروع ہونے والے اس منصوبے پر پہلے پہل تو کام تیزی سے ہوا لیکن وقت گزرنے کیساتھ کام کی رفتار سست ہو گئی اور اب گزشتہ دو سال سے منصوبے پر کام بند پڑا ہے۔
سیف سٹی پروجیکٹ کا مقصد شہر میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی، راہزنی اور قتل جیسی سنگین وارداتوں کی روک تھام سمیت ان سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کرنا تھا تاہم منصوبے کی تکمیل میں تاخیر شہر میں جرائم کے گراف کو روز بروز بڑھا رہی ہے۔ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کی تمام شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن کیساتھ مانیٹرنگ زون سے انکی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ لیکن چھے سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال شہر کے مختلف مقامات پر صرف 550 کیمرے نصب کئے جا سکے ہیں جن میں سے تمام کیمرے تاحال بند پڑے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
امید سے ہونے کی خبروں کی بعد سارہ خان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئیلاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی بچوں کے لیے شاپنگ کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ
Read more »