سقوط حیدرآباد: مسلمان حاکم کی خواہش کے باوجود انڈیا کی یہ ریاست پاکستان کا حصہ کیوں نہ بن سکی؟
نظام حیدرآباد کے خانوادے سے تعلق رکھنے والے اور وراثت کے سلسلے میں 36 ویں نمبر پر آنے والے نواب نجف علی خان کا کہنا ہے کہ 17 ستمبر کے حملے کا زخم بہت گہرا ہے اور ابھی تک تازہ ہے۔ وہ یوم آزادی نہیں بلکہ قتل عام کا دن تھا جس کے اثرات آج تک محسوس کیے جاتے ہیں۔
’لیکن نظام نے معاہدے کی پوری طرح خلاف ورزی کی۔ وہ بہت تیزی سے حیدرآباد میں اسلحہ جمع کر رہے تھے اور پاکستان کے ساتھ مستقل رابطے میں تھے۔ یہاں تک کہ وہ اس خیال کو بھی پال رہے تھے کہ حیدرآباد پاکستان کا حصہ ہو سکتا ہے۔ انڈیا کے لیے یہ بڑی تشویش کی بات تھی کہ اگر حیدرآباد پاکستان میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ انڈیا کے بیچوں بیچ ملک کے لیے مستقل پریشانی کا سبب ہوگا۔‘ڈاکٹر اوما جوزف نے مزید کہا کہ ’یہ کسی طرح قابل عمل نہیں تھا۔ جب مشرقی اور مغربی پاکستان زیادہ دنوں تک ایک ساتھ نہیں رہ سکے تو حیدرآباد...
’وہ اس آواز پر مرمٹے کہ کوئی دِلی کے لال قلعہ پر آصف جاہی جھنڈا گاڑ دینے کی بات تو کرتا ہے۔ اس نشے میں 40 لاکھ کی پوری آبادی مست ہو گئی۔ کوئی یہ سوچ کر اپنے وقتی لطف کو کرکرا کرنے پر راضی نہ ہوا کہ آخر یہ کام ہو گا کس طرح، سب کے سب آنکھیں بند کر کے اس لاف زنی کے پیچھے چل پڑے اور اپنی قسمت پر ناز کرنے لگے کہ اس گئے گزرے زمانے میں بھی انھیں ایسے بے نظیر لیڈر میسر آتے ہی چلے جاتے ہیں!‘مولانا مودودی نے کسی شخص کا نام نہیں لیا لیکن نظام حیدرآباد کو بے بنیاد مشوروں سے نوازنے والوں کو نشانہ...
کتاب میں شامل ضمیمے میں رقم ہے کہ ’محمد علی جناح نے کہا کہ ان کا خیال یہ ہے کہ عالی جاہ اور ان کے مشیروں نے انضمام کے خلاف اپنا ذہن بنا لیا ہے تو انھیں مضبوطی اور وفاداری کے ساتھ اس پر جمنا چاہیے۔ خواہ وہ کوئی بھی معاشی پابندی کیوں نہ عائد کرے، عالی جاہ کا اس بات پر زور ہونا چاہیے کہ ’آپ چاہے جو کرلیں، جس طرح چاہو دھمکا لیں، لیکن میں انضمام کے کاغذات یا یونین میں شامل ہونے پر اس وقت تک رضا مند نہیں ہو سکتا جب تک میرا ضمیر نہیں کہتا۔ آپ کو مجھے مجبور کرنے کا کوئی حق نہیں اور مجھے اپنا فیصلہ لینے...
دوسری جانب سید ہاشم علی نے انڈیا کی جانب سے معاشی پابندیوں اور ریاست حیدرآباد کے ’اہم عہدوں پر فائز افراد کی غداریوں‘ کو بھی سقوط حیدرآباد کا سبب کہا ہے۔ چنانچہ انڈیا نے حیدرآباد کو اپنی ریاست بنانے کے لیے 36 ہزار مسلح فوج اتاری جبکہ دوسری جانب نظام حیدر آباد کے پاس صرف 24 ہزار فوج تھی اور اس میں بھی پوری طرح سے تربیت یافتہ فوجیوں کی تعداد محض چھ ہزار تھی جس میں عرب، روہیلا، پٹھان، ہندو اور دیگر مسلمان شامل تھے۔کہا جاتا ہے کہ قاسم رضوی کی قیادت میں دو لاکھ رضاکار تھے لیکن سب کے سب غیر تربیت یافتہ تھے
جب ہم نے پروفیسر اوما جوزف سے سوال کیا کہ کیا پاکستان کی جانب سے حیدرآباد کے لیے کوئی مدد نہیں آئی تو انھوں نے کہا کہ ’پاکستان میں ان دنوں سوگ کا ماحول تھا۔ 11 ستمبر کو بانی پاکستان محمد علی جناح کا انتقال ہو گیا تھا اس لیے وہاں سے کوئی مدد نہیں آ سکی۔‘
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
برطانوی کمپنی کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری - ایکسپریس اردوکورونا کے دوران ہیلتھ ٹیک انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہے، ایلکس کالا وریزوس
Read more »
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ٹکٹوں کی ری فنڈ کی تفصیلات جاریایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ٹکٹوں کی ری فنڈ کی تفصیلات جاری PSL2020 Pakistan PSLFans PSL2020Tickets Refunds Details HBLPSLV thePSLt20 TheRealPCBMedia TheRealPCB pid_gov MoIB_Official HBLPak
Read more »
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ٹکٹوں کی ری فنڈ کی تفصیلات جاریلاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے 10 میچوں کی ٹکٹوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ یہ میچز یا تو بارش کی نذر
Read more »
کیا ڈبلیو ایچ او نے طاعون کی خطرناک وبا کی وارننگ جاری کی؟ایسی متعدد پوسٹس سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر ہزاروں مرتبہ شیئر ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کہا ہے کہ چین میں جولائی 2020 کے آغاز میں گلٹی دار طاعون (bubonic plague) کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس سے وبا پھیل سکتی ہے۔
Read more »
پی ایس ایل 2020 کی ٹکٹوں کی ری فنڈ کی تفصیلات جاری - Sports - Aaj.tv
Read more »
پی ایس ایل 2020 کے 10 میچوں کی ٹکٹوں کی واپسی کی تفصیلات جاری - ایکسپریس اردودو مرحلوں پر مشتمل ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا عمل پیر سے شروع ہوگا
Read more »