لندن آئی سے بڑا پتھر زمین کی طرف تیز رفتاری سے بڑھنے کا انکشاف مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
واشنگٹن: ناسا نے خبردار کیا ہے کہ لندن آئی سے بڑا ایک پتھر خلا سے برق رفتاری کے ساتھ زمین کی جانب بڑھ رہا ہے، اور یہ ممکنہ طور پر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔کے مطابق ناسا نے کہا ہے کہ ایک بہت بڑا ایسٹرائیڈ زمین کی جانب بڑھتا آ رہا ہے، ناسا نے اس پتھر کو Asteroid 2020ND کا نام دیا ہے، ایسٹرائیڈ وہ عظیم الجثہ پتھر ہیں جو خلا میں سورج کے گرد گھومتے ہیں۔
ناسا کا کہنا ہے کہ یہ پتھر لندن آئی سے ڈیڑھ گنا بڑا ہے، اور امکانی طور پر یہ زمین کے لیے پُر خطر خلائی پتھروں میں سے ہے، خیال رہے کہ لندن آئی یا ملینیم پہیا لندن میں دریائے ٹیمز کے جنوبی کنارے پر نصب دنیا کا وہ سب سے بڑا پہیا ہے جس کی ساخت 135 میٹر ہے اور اس کا قطر 120 میٹر ہے۔ ناسا نے اس پتھر کے بارے میں کہا ہے کہ یہ اگلے ہفتے ہمارے سیارے کے بہت قریب سے گزرے گا، اور یہ ممکنہ طور پر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، سائنس دانوں خبردار کیا کہ یہ سماوی پتھر زمین کے مدار کی جانب ہی بڑھ رہا ہے اور صرف 0.034 فلکیاتی یونٹس کے اندر ہمارے سیارے کے پاس سے گزرے گا۔ فلکیاتی یونٹ طوالت کا یونٹ ہے جو زمین سے لے کر سورج تک اندازے پر مبنی فاصلہ ہے اور یہ تقریباً 150 ملین کلو میٹرز کے مساوی ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار، چینی کمپنیوں سے بڑا معاہدہاسلام آباد : شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کیلئے چینی کمپنیوں سے مفاہمت کا معاہدہ طے پاگیا،معاہدے سے ملک میں سستی اور صاف بجلی صنعتوں کیلئے دستیاب ہوگی۔
Read more »
ایف آئی اے نے کوئٹہ سے 16 اہم ملزمان گرفتار کر لیےفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کوئٹہ نے حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیوں میں 16 ملزمان گرفتار کر لیے۔
Read more »
پی آئی اے کے 7 پائلٹس ملازمت سے فارغسول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے مزيد 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیئے، پائلٹس کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے پڑھیے Ashrafkhan23A کی رپورٹ SamaaTV
Read more »
کشمیریوں پر 1947ء سے پہلے سے ظلم ہو رہا ہے، ڈاکٹر فیصل
Read more »
بارش کے بعد سے شہر کے متعدد علاقے تاحال بجلی سے محرومکراچی میں بارش کے بعد شہر کے بڑے حصے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی اور بعض علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے جس کے سبب شہریوں نے رات پریشانی کی حالت میں گزاری ہے۔
Read more »