لداخ میں بھارت کو چین کے ہاتھوں عبرتناک شکست ARYNewsUrdu
چین کی فوج نے لداخ اور سکم کے قریب زیر زمین بنکرز بھی بنانے شروع کردیے جبکہ وادی گالوان کے اطراف میں چینی فوج کے 8 سو خیمے نصب کیے جاچکے ہیں۔
چینی حکام کا کہنا ہے بھارت وادی گالوان کے قریب دفاع سے متعلق غیر قانونی تعمیرات کر رہا تھا تو اس دوران چينی فوج نے بھارتی فوج کے ایک دستے کو گرفتار بھی کیا جسے مذاکرات کے بعد رہا کیا گیا۔ بھارتی آرمی چیف نے فوجی دستے کی گرفتاری کو بھارت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا تھا۔ چین نے کہا ہے کہ بھارت نے سکم اور لداخ میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، اگر اس طرح کی خلاف ورزی دوبارہ کی گئی تو بھارت کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لداخ، سکم اور وادی گولوان میں جہاں بھارتی فوج موجود تھی وہاں کا کنٹرول اب چینی فوج کے پاس ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو شروع ہوا تھا جس کے بعد چینی فوج نے بھارت کو ہر موڑ پر ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ دوسری جانب بھارت کا نیپال کے ساتھ سرحدی تنازع بھی بڑھتا جا رہا ہے، نیپالی وزیراعظم نے نیا نقشہ جاری کیا جس میں کالا پانی، لمپیا دھورا اور لیپو لیکھ کے علاقے کو نیپال کا حصہ قرار دیا گیا ہے جبکہ بھارت نے رواں سال فروری میں ان تینوں علاقوں کو بھارت کا حصہ قرار دیا تھا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
بھارت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ، 10 بدترین متاثرہ ممالک میں شاملبھارت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ، 10 بدترین متاثرہ ممالک میں شامل India CasesReported DeathRateToll InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly 10WorstCountries Infected PMOIndia
Read more »
لداخ میں چین اور بھارتی فوج میں جھڑپ، متعدد بھارتی اہلکار گرفتار - ایکسپریس اردوچینی فوج نے بھارتی فوجی دستے کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا تاہم مذاکرات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
Read more »
بھارت میں پھنسے 179 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت مل گئیکورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے سرحد بند ہونے سے بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی شہریوں کو پاکستان واپس آنے کی اجازت مل گئی۔
Read more »
بھارت خیبر پختونخوا و بلوچستان میں شرپسندوں سے رابطے میں ہے، شاہ محمود قریشی - ایکسپریس اردوہمارا واضح پیغام ہے کہ اگر جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزیر خارجہ
Read more »
لداخ اور سکم بارڈر پر مزید پانچ ہزار چینی فوجی تعینات، بھارت بھیگی بلی بن گیابیجنگ: (دنیا نیوز) خطے کی چودھراہٹ کا خواب چکنا چور، متنازع علاقے کا سٹیٹس بدلنے کی کوشش پر چین کا منہ توڑ جواب، لداخ اور سکم بارڈر پر مزید پانچ ہزار فوجی تعینات، بھارت بھیگی بلی بن گیا۔
Read more »
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ’پاکستان کا ایک اور جاسوس کبوتر‘ پکڑ لیا - World - Dawn News
Read more »