لاہور: ضلعی انتظامیہ کا 7 نئے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ARYNewsUrdu Lockdown COVID19
لاہور: پنجاب کے شہر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 7 نئے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، ان علاقوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد رپورٹ ہورہی ہے، جس کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں لاک ڈاون آج رات بارہ بجے کیا جائے گا، مذکورہ علاقوں میں ایک ہفتے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔ جن علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے ان میں ٹاؤن شب اےٹوبلاک، ڈی ایچ اے ای ایم ای سوسائٹی، واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن سی بلاک اور چونگی امر سدھومین بازار شامل ہیں۔ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی،اسد عمر
ڈی سی لاہور کے مطابق ان علاقوں میں مجموعی طور پر877کرونا کے مریض رپورٹ ہوئے، ان علاقوں میں 14روز میں 376 مریض سامنے آئے، جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن مختلف علاقوں میں کیے جارہے ہیں۔ حالیہ بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی مل رہی ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
وزیر اعظم کا پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس - ایکسپریس اردوپنجاب حکومت کوآٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت
Read more »
لاہور: سروسز اسپتال میں نرسنگ اسٹاف کی لڑائی کا مقدمہ 4 دن بعد درجانویسٹی گیشن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے ہاسٹل پہنچی تو نرسوں نے احتجاج شروع کر دیا تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
لاہور میں 4 سے5 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا - Pakistan - Aaj.tv
Read more »
سعودی عرب میں پانی کا بل زیادہ آنے کا معاملہ، کمپنی نے وضاحت کردیریاض: سعودی نیشنل واٹر کمپنی نے پانی کا بل زیادہ آنے سے متعلق وضاحت کی ہے کہ بعض صارفین نے معمول سے زیادہ پانی خرچ کیا جس کی بنیاد پر بل بھی اضافی بھیجے گئے۔
Read more »