لاہور(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں عارضی طور پر قائم کیے جانے والے قرنطینہ سنٹرز اور 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال بند کردیا گیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق
Jun 11, 2020 | 10:23:AMہم نیوز کے مطابق یہ اعلان ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کیے جانے والے عارضی قرنطینہ سنٹرز بند کردیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں اور زیادہ مریضوں کی وجہ سے عارضی طور پر قرنطینہ سنٹرز قائم کیے گئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اب ایئرپورٹ پر آنے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ نہیں کیے جائیں گے۔ڈی سی لاہور کے مطابق ایئرپورٹ پر اب صرف ان مسافروں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جن میں کورونا وائرس کی علامات ہوں گی۔چینل کے مطابق ڈی سی لاہوردانش افضال کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر پانچ قرنطینہ سنٹرزاور50 بستروں پر مشتمل عارضی اسپتال قائم کیا گیا تھا۔ڈی سی لاہور کے مطابق پانچوں قرنطینہ سنٹرز اور50 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال کو بند کردیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے...
یہ امر بھی حیرت انگیزگردانا جائے گا کہ ایئرپورٹ پہ صرف ان مسافروں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جن میں کورونا کی علامات پائی جائیں گی کیونکہ وفاق کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹس کیے جاتے ہیں اور پھر رپورٹس آنے تک انہیں قرنطینہ سنٹرز میں رکھا جاتا ہے۔ چینی کمیشن کے معاملے پر وزیراعظم کو دھمکیاں دی گئیں،عدالت نے کہا تو سب سامنے لائیں گے:شہزاد اکبرکا دعویٰ
مسافروں کے کورونا ٹیسٹس کی رپورٹس آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کن مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دینی ہے اورکن مسافروں کو ہسپتال منتقل کرنا ہے۔کورونا ٹیسٹس کے حوالے سے وفاقی حکومت نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کی ہے اوریا کہ صرف پنجاب کی صوبائی حکومت نے اس ضمن میں از خود کوئی فیصلہ کیا ہے؟ تاحال واضح نہیں ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
لاہور کے آئی سی یوز میں 99 فیصد بیڈز مصروف
Read more »
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوارلاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار Read News Lahore Wheather Rain WeatherPK
Read more »
آئی سی سی نے باؤلرز کے گیند پر تھوک لگانے پر پابندی لگا دیلاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کورکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے پیش نظر پلیئنگ کنڈیشنز میں عارضی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔
Read more »