قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، پی سی بی کو انگلش بورڈ سے جواب کا انتظار ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کو قومی ٹیم کی قبل ازوقت انگلینڈ روانگی کے معاملے پر انگلش بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔ قومی کرکٹ بورڈ نے اضافی پریکٹس میچز اور ٹریننگ سیشنز کے لیے درخواست کر رکھی ہے، انگلش بورڈ کے جواب کے بعد سلیکشن کمیٹی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے انتخاب پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی، انگلش بورڈ میں ٹور کا حتمی شیڈول طے پانے کے بعد ٹیم کا اعلان ہوگا، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 25کھلاڑی انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ اور ایمر جنگ کیٹگری کے 21کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر آپشنز زیر غور ہیں۔
دورہ انگلینڈ کے لیے فوادعالم، عمران خان سینئر، بلال آصف، محمدموسیٰ، روحیل نذیر، خوش دل شاہ، آصف علی، کاشف بھٹی، محمدحفیظ، شعیب ملک، وہاب ریاض اور محمدعامر کے نام زیرغور ہیں۔ یاد رہے کہ 20 مئی کو اپنے ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے حوالے سے کھلاڑیوں کے پاس دستبرداری کا آپشن موجود ہوگا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے قبل ٹریننگ کیمپ منعقدنہ کرنے کا فیصلہ کیاہےلاہور(سپورٹس رپورٹر) آئندہ آنے والے ہفتوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے ایک محفوظ
Read more »
کورونا کا پھیلاؤ، میٹرک بورڈ اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے دفاتر بند - ایکسپریس اردوملازمین میں کورونا کی تصدیق کے بعد دفتر کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے، سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن
Read more »
کھلاڑیوں کو بھی اپنی نوکریوں کی فکر لاحق، بورڈ سے مایوس کرکٹرز کا عمران خان سے ملاقات کا فیصلہلاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیلنجز اور مشکلات ہر گزرتے وقت کے ساتھ بڑ ھتی جارہی ہیں، گزشتہ سال اگست میں سامنے آنے والا پی سی بی کا نیا آئین مکمل طور
Read more »
انگلش بورڈ کی ویمنز ٹرائی سیریز کیلئے کوششیںانگلش بورڈ نے ویمنز ٹرائی سیریز کے لیے بھارتی اور ساؤتھ افریقی بورڈز کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔
Read more »