فیصل واوڈا کی غیر حاضری پر یکطرفہ فیصلے کا عندیہ تفصيلات جانئے: DailyJang
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی سے متعلق درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت کی۔
الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران فیصل واوڈا اور ان کے وکیل کی غیر حاضری پر الیکشن کمیشن نے یکطرفہ فیصلہ دینے کا عندیہ دیا اور کہا کہ 10 اگست کی آئندہ سماعت پر فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔ درخواست کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے 2 جون کو کیس خارج کرنے کی درخواست کی گئی تھی، اس حوالے سے درخواست گزاروں نے کوئی جواب جمع نہیں کرایا ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا کی درخواست کی کاپی نہیں دی گئی تھی،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کو وقت دیتے ہیں، آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب طلب کرلیا اور کہا کہ اگلی تاریخ میں تمام جواب جمع کرائے جائیں۔قومی خبریں سے مزید
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
دہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے - ایکسپریس اردواگر فیصل واوڈا کی جانب سے آئندہ سماعت پر کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کریں گے، الیکشن کمیشن
Read more »
این ڈی ایم اے کی صوبوں کوحفاظتی سامان کی گیارہویں کیھیپ کی ترسیل
Read more »
وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایتوزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
Read more »
صدر،وزیراعظم کا حق خودارادیت کےحصول تک کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کےعزم کا اعادہصدر،وزیراعظم کا حق خودارادیت کےحصول تک کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کےعزم کا اعادہ ArifAlvi pid_gov ImranKhanPTI
Read more »
میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کا 126 واں روزلاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، بہاولپور، نوابشاہ سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں سینئر صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
Read more »