فیصل قریشی کی کورونا کو ڈراما اور ارطغرل کو حقیقت کہنے پر وضاحت - ایکسپریس اردو

United States News News

فیصل قریشی کی کورونا کو ڈراما اور ارطغرل کو حقیقت کہنے پر وضاحت - ایکسپریس اردو
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 61 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 53%

مزید پڑھئے:

فیصل قریشی نے کوروناوائرس کو ڈراما اور ڈراما سیریل ارطغرل غازی کو حقیقت کہنے پر لوگوں کی تنقید کے بعد وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

اداکار فیصل قریشی اس وقت سے تنقید کی زد میں ہیں جب انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ ہمارے یہاں لوگ کورونا وائرس کو ڈراما اور ’’ارطغرل‘‘ جو کہ ایک ڈراما ہے اسے حقیقت سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بھی ان اداکاروں کی صف میں لاکھڑا کیا جو ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘کے خلاف ہیں ۔ سوشل میڈیا پر فیصل قریشی پر لوگوں کی جانب مسلسل تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک ڈراما ان دو روپے کے اداکاروں سے ہضم نہیں ہورہا۔

جب تنقید حد سے بڑھ گئی تو فیصل قریشی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں نے مجھے اتنی ساری باتیں سنا دیں جس پر مجھے حیرانی کے ساتھ افسوس بھی ہے ۔ لوگوں نے پوری بات نہیں پڑھی دراصل میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ کووڈ 19 بہت سنجیدہ مسئلہ ہے جسے لوگ سمجھ نہیں رہے اور لوگ اسے ڈراما سمجھ رہے ہیں۔

جب کہ ارطغرل ایک ڈراما ہے جسے ہمارے لوگوں نے حقیقت سمجھ لیا اور ڈرامے کے اداکاروں کے انسٹاگرام پر جا جاکر ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں تبصرے کرنے لگے۔ یہاں تک کہ ڈرامے کے ہیروئن اسریٰ بلجک جنہوں نے حلیمہ سلطان کا کردار نبھایا ہے کو ڈوپٹہ نہ لینے پر اور ڈرامے کے ہیرو انجن التان کو گھر میں کتا رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنانے گے۔ میں نے اس طرح کی ذہنیت رکھنے والوں کو یہ بات کی تھی۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

فیصل آباد کورونا وائرس سے متاثرہ شہروں میں دسویں سے تیسرے نمبر پر آگیافیصل آباد کورونا وائرس سے متاثرہ شہروں میں دسویں سے تیسرے نمبر پر آگیافیصل آباد کورونا وائرس سے متاثرہ شہروں میں دسویں سے تیسرے نمبر پر آگیا Pakistan Punjab Faisalabad CoronavirusInPakistan COVID19Patients Infected Patients GOPunjabPK Dr_YasminRashid UsmanAKBuzdar zfrmrza ndmapk ImranKhanPTI
Read more »

فیصل سبزواری اہل خانہ سمیت کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئےفیصل سبزواری اہل خانہ سمیت کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئےکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل
Read more »

علامہ اقبال ایکسپریس میں آتشزدگی، 6 ریلوے ملازمین معطلعلامہ اقبال ایکسپریس میں آتشزدگی، 6 ریلوے ملازمین معطلعلامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیوں میں آگ لگنے کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر 6 ملازمین کو معطل کر دیا گیا
Read more »

اگر آپ گاڑی پر گھر سے نکلتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ہےاگر آپ گاڑی پر گھر سے نکلتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ہےلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اگرچہ بہت سے لوگ گھروں سے نکلنے میں محتاط ہیں تاہم گاڑیوں پر گھروں سے نکلنے والے خود کو نسبتامحفوظ
Read more »



Render Time: 2025-03-04 21:36:04