عمران خان کے قد کا آدمی پورے پاکستان میں نہیں ہے، فواد چوہدری مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز والوں کی آج کل پارٹی میں کوئی نہیں سن رہا تو باہر کون سنے گا، موجودہ حالات کے تناظر میں اپوزیشن کی ساری لیڈر شپ تتربتر ہے۔
فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کا کہا کہ عمران خان کو چھوڑیں پہلے یہ فیصلہ کریں اپوزیشن کرنی کس نے ہے، ابھی تک ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں طے نہیں ہوسکا ان کا لیڈر کون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اپنا اپنا لیڈر تلاش کریں پھر عمران خان کے استعفے کی بات کریں، عمران خان کے قد کا آدمی پورے پاکستان میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو کوئی مسئلہ نہ ہو، حکومت 5 سال پورے کرے گی، کسی کو پسند ہو یا نہ ہو عمران خان کے ساتھ ہی پاکستان کا گزارہ ہے، وزیراعظم اس وقت اہم مسائل، کرونا وبا سے نمٹ رہے ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سندھ میں ایک جے آئی ٹی سامنے آئی ہے جس میں بہت کچھ ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
صدر پاکستان کا دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہاسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کاٹریڈڈپلومیسی اور پاکستانی آم کی شوکیسنگ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
Read more »
وصیت کی پرچی والوں نے پاکستان کو سفارتی تنہائی دی، مراد سعید کا بلاول کو جواباسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت والا وزیر اعظم عالم اسلام کا ترجمان بنا۔
Read more »
چین کا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا اعادہبیجنگ: (دنیا نیوز) پاکستان کے دیرینہ دوست اور ہمسایہ ملک چین نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اس کی امداد جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
Read more »
پاکستان میں خوشحالی اور بحالی کا سفر شروع ہونے کو ہے
Read more »