شہباز شریف کے وکیل کرونا وائرس میں مبتلا -

United States News News

شہباز شریف کے وکیل کرونا وائرس میں مبتلا -
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

شہباز شریف کے وکیل کرونا وائرس میں مبتلا ARYNewsUrdu

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکیل ایڈووکیٹ محمد نواز بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں جج امجد نذیر چوہدری نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی۔حمزہ شہباز شریف کو آج بھی جیل حکام کی جانب سے پیش نہیں کیا گیا،جس کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کو آج کیوں نہیں پیش کیا گیا؟ آپ کا لاک ڈاؤن اب کتنا عرصہ چلنا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کو کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن میں توسیع کے پیش نظر پیش نہیں کیا، جیسے ہی حکومت کی جانب سے کوئی واضح ہدایات آئیں تو حمزہ شہباز کو پیش کر دیا جائے گا۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کے پلیڈر محمد نواز چوہدری کے کرونا میں مبتلا ہونے کے باعث حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور سماعت 5 جون تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ اگر شہباز شریف کے پلیڈر پیش نہیں ہوتے تو آئندہ سماعت پر وہ خود پیش ہوں۔ عدالت نے شریک ملزم امتیاز حیدر کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف، احد چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت 13 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

arynewsud /  🏆 5. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

شہباز شریف کا پاکستان میں امریکی سفیر کو جوابی خطشہباز شریف کا پاکستان میں امریکی سفیر کو جوابی خطمسلم لیگ نون کے صدراور قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز کو جوابی خط لکھا ہے۔
Read more »

شہباز شریف کے درخواست گزار کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیاشہباز شریف کے درخواست گزار کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیامسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درخواست گزار محمد نواز چوہدری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔
Read more »

کورونا وائرس: امریکہ کے بعد میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد روس میں، سینٹ پیٹرزبرگ کے ہسپتال میں آتشزدگی سے کورونا کے پانچ مریض ہلاک - BBC Urduکورونا وائرس: امریکہ کے بعد میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد روس میں، سینٹ پیٹرزبرگ کے ہسپتال میں آتشزدگی سے کورونا کے پانچ مریض ہلاک - BBC Urduکورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور دو لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کے بعد اب روس میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد موجود ہیں۔ روس کے سینٹ پیٹرزبرگ ہسپتال کے ایک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں آتشزدگی سے کورونا وائرس کے پانچ مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔
Read more »

کورونا کے مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو سکتی ہے؟کورونا کے مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو سکتی ہے؟عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ طبی ماہرین کو ڈر ہے کہ اگر ایسا ہوا تو پاکستان کے تمام تر سرکاری ہسپتال مل کر بھی اتنے مریضوں سنبھال نہیں سکیں گے۔
Read more »

جنگ ، جیو کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاججنگ ، جیو کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاج
Read more »



Render Time: 2025-03-11 03:17:04