شبلی فراز صاحب عوامی صبر کے امتحان کی فکر کریں، مریم اورنگزیب

United States News News

شبلی فراز صاحب عوامی صبر کے امتحان کی فکر کریں، مریم اورنگزیب
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 83%

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شبلی صاحب شہباز شریف کے بجائے عوام کے صبر کے امتحان کی فکر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کرپشن، آٹا چینی چوری، نااہلی اور نالائقی سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ اٹھارہ ماہ میں معیشت کی بربادی نے کاروباری اور تاجر برادری کا صبر ختم کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کورونا وبا میں حفاظتی لباس، امداد نہ پہنچا کر ڈاکٹرز، طبی عملے اور عوام کا صبر جواب دے چکا ہے۔ وزیراعظم اور ان کے ترجمانوں کا جھوٹ سن سن کر عوام کے صبر کی حد گزر چکی ہے۔ دو سال نیب نیازی گٹھ جوڑ کی تمام کوششوں کے باوجود شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملنے پر عمران صاحب صبر کریں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے شہباز شریف کو سیاسی نصیب پر صبر کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ احتساب سے بچنے کے لیے انتخابات کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے سینیٹر شبلی فراز نے اپنی ٹویٹ میں شہباز شریف کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب اپنے سیاسی نصیب پر صبر کریں۔ احتساب سے بچنے کے لیے انتخابات کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔ برس ہا برس اقتدار میں رہنے والے ہمارے اپوزیشن رہنما کا حزب اختلاف میں دل نہیں لگ رہا۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

ایس او پیز کے تحت کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے، شبلی فرازایس او پیز کے تحت کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے، شبلی فرازوزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کے اصرار پر ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 20 مئی سے ٹرینیں چلانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
Read more »

مارکیٹیں کھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، شبلی فراز -مارکیٹیں کھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، شبلی فراز -اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران پورا ہفتہ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا غیر مقدم کرتے ہیں، یومیہ اجرت پرکام کرنےوالےمزیدلاک ڈاؤن کےمتحمل نہیں ہوسکتے ہمیں …
Read more »

ینگ ڈاکٹرزنے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ایڈہاک کمیٹی کے فیصلے کی حمایت کر دیینگ ڈاکٹرزنے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ایڈہاک کمیٹی کے فیصلے کی حمایت کر دیینگ ڈاکٹرزنے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ایڈہاک کمیٹی کے فیصلے کی حمایت کر دی YDA Punjab PMDC AdHocCommittee Support GOPunjabPK UsmanAKBuzdar Dr_YasminRashid yda_punjab
Read more »

چیئرمین نیب کی وزارت خارجہ کے افسران اوراہلکاروں کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوریچیئرمین نیب کی وزارت خارجہ کے افسران اوراہلکاروں کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوریاسلام آباد : چیئرمین نیب نے اکرم خان درانی کیخلاف انویسٹی گیشن اوروزارت خارجہ کے افسران اوراہلکاروں کیخلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دے دی۔
Read more »



Render Time: 2025-03-10 11:09:52