سینئر بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی، سخت احتجاج ریکارڈ
اسلام آباد: کوویڈ 19 اور چینی افواج کے ہاتھوں ذلت آمیز پٹائی کے باوجود بھی بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوسکا۔ چین کے ہاتھوں پٹائی کی خفت مٹانے کیلئے قابض بھارتی افواج کی 25 جون کو ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی۔ دفتر خارجہ نے سینئر بھارتی سفارت کار کو طلب کر کے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ پاکستان نے بھارتی سینئر سفارتکار کو ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔ عائشہ فاروقی کے مطابق 25 جون کو ایل او سی کے کیرلا سیکٹر میں بھارتی افواج کی فائرنگ و گولہ باری سے ایک نہتی شہری شدید زخمی ہوئیں۔ ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے کیرلا سیکٹر کے گاوں باٹلہ متھرانی کی 28 سالہ مدیحہ حفیظ بیوہ محمد طاہر شدید زخمی ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ رواں برس بھارت اب تک جنگ بندی کی ایک ہزار 487 مرتبہ خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔ بھارتی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ بھارت اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ شہری آباد کو نشانہ بنانا 2003ء کی جنگ بندی مفاہمت کی خلاف ورزی ہے۔ نہتے شہریوں کو بے گناہ نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہے۔ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو ایل او سی کی معائنے کی اجازت دی جائے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
ایل او سی پر فائرنگ، بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبیاسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھارتی قابض فورسز کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔
Read more »
ان لوگوں کو نیب سے کیسے بچائیں حکومت پریشان سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیااسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نیب کے قانون میں تبدیلیوں کے حوالے سے عدم اتفاق کی وجہ سے بیوروکریسی اور کاروباری افراد پریشان ہیں اور اس سے
Read more »
بھارتی شہریوں کی واپسی، واہگہ بارڈر آج سے کھولا جائیگا - ایکسپریس اردو2سو50بھارتی شہری آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس جائیں گے
Read more »
مودی کے حامی بھارتی ’گرو‘ نے کرونا وائرس علاج کی مارکیٹنگ شروع کردیمودی کے حامی بھارتی ’گرو‘ نے کرونا وائرس کا انوکھا علاج دریافت کرلیا، مارکیٹنگ شروع ARYNewsUrdu
Read more »
راہول گاندھی بھارتی وزیراعظم مودی پر برس پڑےراہول گاندھی بھارتی وزیراعظم مودی پر برس پڑے ARYNewsUrdu
Read more »
بھارتی فوج کی بربریت جاری ، مزید دو کشمیری شہیدمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا، بارہ مولا میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ دو روز میں پانچ کشمیری نوجوان شہید ہوئے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
Read more »