سندھ میں لاک ڈاؤن کا 35 واں روز، کراچی میں نرمی تفصیلات جانئے: DailyJang
کراچی سمیت سندھ میں آج لاک ڈاؤن کا 35 واں روز ہے، رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے، ناکوں پر مامور پولیس اہلکاروں کو روزے کے باعث سائے میں کھڑا ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہلکار روزے کی حالت میں مرحلہ وار ناکے پر فرائض انجام دے رہے ہیں، صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کے 34 ویںروز لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 203 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 52 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ 34 ایام میں صوبے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 9 ہزار262 ہوگئی ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 2 ہزار892 تک جا پہنچی ہے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 34 روز کے دوران شہر میں ایک ہزار 794 مقدمات درج، 5 ہزار 131 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کراچی سمیت سندھ میں آج لاک ڈاؤن کو 5ہفتے مکمل،رمضان میں نرمیرمضان المبارک کے موقع پرلاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates sindhlockdown
Read more »
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کوئٹہ میں 3 ہزار دکانیں سیل - ایکسپریس اردومساجد میں تمام ایس او پیز پر 90 فی صد سے زائد عمل درآمد ہورہا ہے، ڈپٹی کمشنر اور علمائے کرام کی مشترکہ پریس کانفرنس
Read more »
لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک تو سیع کا فیصلہ کیا گیا، اسد عمر
Read more »
سندھ میں دوران رمضان شام 5بجےسے مکمل لاک ڈاؤن ہوگاسندھ حکومت نے صوبے میں رمضان المبارک کے دوران شام 5 بجے سے مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ SamaaTV
Read more »
کورونا وائرس: پاکستان میں ہاٹ سپاٹس پر سمارٹ لاک ڈاؤن، سندھ میں رمضان میں شام پانچ بجے سے لاک ڈاؤن، کاروبار کے لیے چار دن مقرر - BBC Urduپاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 11 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ اس وبا سے 242 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق ملک میں اب ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا جہاں مریض زیادہ ہیں۔ ادھر سندھ میں کاروباری ادارے پیر سے جمعرات تک چھ گھنٹے کے لیے کھلیں گے۔
Read more »
پنجاب میں لاک ڈاون میں مزید توسیع سحری کے وقت دکانیں کھولنے کی اجازت مل گئیلاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں سحری کے اوقات میں دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں
Read more »