سعودی عرب: غیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کو نوکریاں دینے کا عمل جاری SaudiArabia Employees Citizens Foreigners Jobs Employment ReplacedWorkers KSAMOFA
سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی فروغ افرادی قوت فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ سال رواں 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران نجی اداروں میں 20.37 فیصد سعودائزیشن ہوگئی۔
فروغ افرادی قوت فنڈ کا کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سوشل انشورنس میں نجی اداروں کے سعودی ملازمین کی تعداد 17 لاکھ تک پہنچ گئی، ان میں سے 66.78 فیصد مرد اور 33.22 فیصد خواتین ہیں۔ ہدف کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ سعودائزیشن مشرقی ریجن میں ہوئی جس کا تناسب 24.01 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ریاض 20.72 فیصد کے ساتھ دوسرے اور مکہ مکرمہ 20.46 فیصد کے تناسب سے تیسرے نمبر پر ہے۔
خیال رہے کہ اقتصادی سرگرمیوں میں سب سے زیادہ سعودائزیشن یعنی 83.01 فیصد، مالیاتی سرگرمیوں اور انشورنس میں رہی۔ دوسرے نمبر پر بین الاقوامی تنظیمیں رہیں، ان کے بعد کان کنی کی سرگرمیوں، پتھر کاٹنے والی کانوں، تعلیمی امور اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کا نمبر بالترتیب رہا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
سعودی عرب: غیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کو نوکریاں دینے کا عمل جاری -ریاض: سعودی عرب میں غیر ملکی افراد کی جگہ مقامی شہریوں کو نوکریاں دینے کا عمل جاری ہے، رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نجی اداروں کے سعودی ملازمین کی تعداد 17 لاکھ تک پہنچ گئی۔ سعودی عرب کے سعودی فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) نے اعلان کیا ہے کہ سال رواں 2020 …
Read more »
سعودی عرب کا محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا اعلانعرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے، سعودی عرب سے باہر سے کوئی حج پر نہیں آسکے گا۔
Read more »
سعودی عرب : شاپنگ مال کی چھت اچانک گرگئیسعودی عرب میں شاپنگ مال کی چھت اچانک گر گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انتطامیہ نے شاپنگ سینٹر کے اندر چھت گرنے کی جگہ کو گھیرے میں لے
Read more »
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری دفاتر کی ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی مکمللاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری دفاتر کی ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی مکمل ہو گئی ہے۔
Read more »