سعودی عرب: اندرون ملک پروازوں کے حوالے سے وضاحت آگئی ARYNewsUrdu
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں کرونا وائرس بحران کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث بیرون و اندرون ملک پروازیں بھی بند ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ سعودی ایئرلائن نے جون سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم سعودی فضائی کمپنی نے ان خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔ سعودی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں من گھڑت ہیں ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور حقیقت اس کے برعکس ہے۔
سعودی فضائی کمپنی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے تاحکم ثانی ڈؤمیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں بند ہیں، جب پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ سعودی فضائی کمپنی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو ویب سائٹ پر پروازوں کے شیڈول کی وجہ سے غلط فہمی ہوئی ہے، شیڈول پہلے سے موجود ہے، یہ نیا نہیں اور پروازیں بحال ہونے پر اسی شیڈول پر عمل ہوگا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کوہلی سے مشابہہ ارطغرل کے ساتھی سے عامر حیرانکوہلی سے مشابہہ ارطغرل کے ساتھی سے عامر حیران تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
حکومت پنجاب کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلےلاہور : حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلے کرتے ہوئے سیحی برادری کوگرجا گھروں میں اتوارکےدن عبادت کرنے اجازت دے دی۔
Read more »
دبئی کی ابو ظبی سے مبادلہ فنڈ سے مدد لینے سے متعلق خبروں کی تردیددبئی حکومت نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ابوظبی اور دبئی کی مقامی حکومتیں کرونا کی وجہ سے درپیش
Read more »