زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس، سپریم کورٹ کا فیصلہ عدالت میں پیش ویڈیو لنک: DailyJang
کیس کی سماعت کے دوران آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کیس میں نیب کے دائرۂ اختیار پر دلائل دیئے۔دورانِ سماعت فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی عدالت میں پیش کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بینک قرض واپسی کے لیے ریفرنس دائر ہونے سے پہلے کراچی میں کیس کر چکا ہے، بینک نے قانون کے مطابق کیس کر رکھا ہے تو نیب کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ بینک نے انکوائری شروع ہونے کے بعد کیس دائر کیا ہے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ بھی دیکھ لیتے ہیں کہ قانون قرض سے متعلق کیا کہتا ہے، اس کیس میں بینک شکایت کنندہ ہی نہیں ہے، نیب کارروائی کیسے کر رہا ہے؟
نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ کمپنی صرف ایک قرض لینے کے لیے نمودار ہوئی تھی، کمپنی رجسٹرڈ ہونے سے پہلے اس کے نام سے قرض کی درخواست چلی گئی، اس کمپنی کا اپنا دفتر بھی موجود نہیں، پارک لین کے دفتر کا ایڈریس دے رکھا ہے۔نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے جواب دیا کہ پریشانی یہ ہے کہ بعد میں یہ پیسے فالودے والے کے اکاؤنٹس میں ملتے ہیں۔اس موقع پر جج نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس معاملے کو دیکھیں گے کہ کمپنی اصل تھی یا...
انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر 2009ء کو جب قرض کمپنی اکاؤنٹ میں آیا اس وقت آصف زرداری پارک لین کے ڈائریکٹر نہیں تھے، آصف زرداری کا استعفیٰ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظور کیا مگر ایس ای سی پی کو بتانے میں دیر کی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم میں فراڈ ایسے ہی ہوتا ہے، بڑا محتاط فراڈ ہوتا ہے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ دونوں کمپنیوں کا جوائنٹ وینچر تھا کہ پارک لین کے پلاٹ پر عمارت بنائی جائے گی۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
راولپنڈی میں دو لڑکیوں کی ’شادی‘ کے خلاف عدالت میں درخواست دائرلاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں دو لڑکیوں کی آپس میں ’شادی‘ کا انکشاف ہوا ہے اور عدالت نے دونوں لڑکیوں کو 15 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
Read more »
گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہنیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی سطح پر کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے آنے کی شرح نئے عروج کو چھونے لگی ہے اور گزشتہ چند دنوں سے جتنے نئے کیس سامنے آ رہے ہیں وہ
Read more »
جعلی اکائونٹس کیسز :نیب نے آصف زرداری کیخلاف احتساب عدالت میں جو اب جمع کرا دیاجعلی اکائونٹس کیسز:نیب نے آصف زرداری کیخلاف احتساب عدالت میں جو اب جمع کرادیا FakeAccountsCase AsifAliZardari NAB AccountabilityCourt PPP Politicians Corruption Pakistan MediaCellPPP BBhuttoZardari AAliZardari pid_gov ImranKhanPTI shiblifaraz
Read more »
پی آئی اے پروازوں پر یورپی ممالک میں پابندی کے خاتمے کے لیے اہم قدمپی آئی اے پروازوں پر یورپی ممالک میں پابندی کے خاتمے کے سلسلے میں اہم قدم سامنے ہے، اس حوالے سے جرمنی میں پاکستانی سفیر نے یورپی یونین ایئر سیفٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کی ہے۔
Read more »