دنیا کی سب سے سستی برقی کار، قیمت صرف 930 ڈالر - ایکسپریس اردو

United States News News

دنیا کی سب سے سستی برقی کار، قیمت صرف 930 ڈالر - ایکسپریس اردو
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 76 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 53%

دنیا کی سب سے سستی برقی کار، قیمت صرف 930 ڈالر

چینی کمپنی نے چینگلی نامی دنیا کی سب سے سستی الیکٹرک کار تیار کی ہے جو اب فروخت کے لیے تیار ہے۔ فوٹو: چینگلیچینی کمپنی نے دنیا کی ارزاں ترین کار تیارکرلی ہے جس کی قیمت صرف 930 ڈالر ہے اور اسے گھر بیٹھے آرڈر کیا جاسکتا ہے جس کے بعد یہ آپ کے پتے پر ارسال بھی کی جاسکتی ہے۔

اس کار کا نام ’چینگلی‘ رکھا گیا ہے اور اسے چینگ زو ژائلی کار انڈسٹری نے تیار کیا ہے۔ دنیا بھر میں لوگ برقی کاروں کی جانب متوجہ ہورہے ہیں۔ اس وقت چینگلی کار کا چرچا عام ہے جس پر آن لائن بات کی جارہی ہے۔ پاکستانی روپوں میں اس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے ہے جبکہ طاقتور اور بڑی بیٹریوں کے ساتھ اس کی قیمت 1200 ڈالر ہے جو دو لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ دنیا کی سستی ترین برقی کار ہے جو جیب پر بھاری نہیں اور اس کی قوت ایک ہارس پاور سے کچھ زائد ہے لیکن یہ زیادہ سے زیادہ 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔ لیکن اس قیمت میں بھی گاڑی کے اندر دیگر اہم لوازمات شامل ہیں جن میں ایئر کنڈیشننگ، سسپینشن، ہیٹر، ریڈیو اور ریورس کیمرہ بھی لگا ہوا ہے۔ لیکن اس کی سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آپ آن لائن آرڈر دیجئے اور کار آپ کے گھر تک پہنچادی جائے...

اس کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ پر جائیں اور آن لائن آرڈر دیدیجئے جبکہ یہی کار اب علی بابا ویب سائٹ پر بھی فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔ اس کار کی لمبائی ڈھائی میٹر، چوڑائی ڈٰیڑھ میٹر اور بلندی 1.80 ہے۔ ایک مرتبہ بیٹری چارج کرنے پر آپ 40 سے 100 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتے ہیں۔ اس میں 800، 1000 اور 1200 واٹ کی بیٹریاں لگ سکتی ہیں جو اپنے لحاظ سے 7 تا 10 گھنٹے میں چارج ہوتی ہیں۔

کار کے سب سے کم خرچ ورژن میں دو افراد بیٹھ سکتے ہیں جبکہ تین نشستوں والی کار کی قیمت 1500 ڈالر رکھی ہے۔ نت نئی کاروں پر تبصرہ کرنے والے بلاگر جیسن ٹورچنسکی نے اس پر ویڈیو بنائی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ رقم کم ہے اور خود کار بھی محدود خواص رکھتی ہے۔ اگرچہ اس کی قیمت گالف کے میدانوں کی کار سے بھی آدھی ہے لیکن یہ ڈھلواں سطح پر نہیں چڑھ سکتی ۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

دنیا کی سب سے سستی برقی کار، قیمت 930 ڈالردنیا کی سب سے سستی برقی کار، قیمت 930 ڈالربیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی ایک کمپنی نے دنیا کی سب سے سستی برقی کار تیار کی ہے، جس کی قیمت صرف 930 ڈالر ہے اور اسے گھر بیٹھے آرڈر کیا جاسکتا ہے جس کے بعد یہ آپ کے پتے پر ارسال بھی کی جاسکتی ہے۔
Read more »

دودھ کی قیمت میں 10، سبزیوں کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہدودھ کی قیمت میں 10، سبزیوں کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہشہر قائد میں کھانے پینے کی بنیادی چیزوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر من مانا اضافہ ہو گیا ہے، ایک طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید میں کمی آئی دوسری طرف اس کے لیے اشیائے ضروریہ مزید مہنگی کر دی گئیں۔
Read more »

دودھ کی قیمت میں 10 سبزیوں کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہدودھ کی قیمت میں 10 سبزیوں کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہشہر قائد میں کھانے پینے کی بنیادی چیزوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر من مانا اضافہ ہو گیا ہے، ایک طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید میں کمی آئی
Read more »

برطانوی کمپنی کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری - ایکسپریس اردوبرطانوی کمپنی کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری - ایکسپریس اردوکورونا کے دوران ہیلتھ ٹیک انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہے، ایلکس کالا وریزوس
Read more »

آبادی میں اضافہ کی روک تھام کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے: صدر علویآبادی میں اضافہ کی روک تھام کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے: صدر علویاسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہماری معیشت اور موجود وسائل بے قابو انداز سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ہمیشہ دباؤ کا شکار رہیں گے۔ اسلامی ممالک میں آبادی میں اضافہ کی روک تھام کے لیے جامع مہم کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
Read more »



Render Time: 2025-02-28 07:27:04