خون میں آئرن کی مقدار اور لمبی عمر میں ’مضبوط تعلق‘ ہوتا ہے، ماہرین - ایکسپریس اردو

United States News News

خون میں آئرن کی مقدار اور لمبی عمر میں ’مضبوط تعلق‘ ہوتا ہے، ماہرین - ایکسپریس اردو
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

ماہرین نے طویل العمر افراد میں خون میں فولاد کی مقدار نارمل رکھنے والے جین بھی دریافت کیے ہیں

یورپی ماہرین نے لاکھوں افراد کے بارے میں طبّی معلومات کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ خون میں آئرن کی مقدار کا لمبی عمر کے ساتھ براہِ راست اور مضبوط تعلق ہوتا ہے۔کے مطابق، یہ تحقیق برطانیہ کی ایڈنبرا یونیورسٹی کی سربراہی میں کی گئی جس میں ہالینڈ اور جرمنی کے ماہرین بھی شریک تھے۔

تحقیق کی غرض سے 17 لاکھ 50 ہزار افراد کے طبّی اعداد و شمار کھنگالے گئے جن میں سے 60 ہزار ایسے تھے جنہوں نے غیرمعمولی طور پر طویل عمر پائی تھی۔ صحت اور طویل العمری سے متعلق مختلف معلومات کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین پر انکشاف ہوا کہ جو لوگ زیادہ عرصے تک زندہ رہے، ان کے خون میں فولاد کی مقدار ’بالکل ٹھیک‘ تھی، یعنی وہ کم تھی نہ زیادہ۔

واضح رہے کہ بالغ مردوں کے خون میں آئرن کی ’نارمل‘ مقدار 59 سے 158 مائیکرو گرام فی ڈیسی لیٹر، جبکہ بالغ خواتین میں 37 سے 145 مائیکرو گرام فی ڈیسی لیٹر قرار دی جاتی ہے۔ ماہرین کی اس ٹیم نے طویل عمر پانے والے افراد کے خون میں آئرن کی نارمل مقدار کے علاوہ کچھ ایسے جین بھی دریافت کیے ہیں جو خون میں فولاد کی مقدار ’صحت مند سطح‘ پر برقرار رکھنے کا کام بھی کرتے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ان جین کی کارکردگی کو مزید کھوج کر، مستقبل میں عمر بڑھانے والی مؤثر ادویہ بنائی جاسکیں گی۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

اسامہ کی تلاش میں امریکہ کی ’مدد‘ کرنے والے شکیل آفریدی کس حال میں ہیں؟اسامہ کی تلاش میں امریکہ کی ’مدد‘ کرنے والے شکیل آفریدی کس حال میں ہیں؟القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش میں مبینہ طور پر امریکہ کی مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اپنی اس سزا کا ابتدائی عرصہ پشاور کی سینٹرل جیل اور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں گزارا اور اب وہ پنجاب کے شہر ساہیوال کی اس ہائی سکیورٹی جیل میں قید ہیں جسے ملک میں انتہائی خطرناک قیدیوں کو رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
Read more »

کرونا وائرس ابو ظبی میں کووِڈ19 کی ویکسین کی تیسرے مرحلے میں آزمائشکرونا وائرس ابو ظبی میں کووِڈ19 کی ویکسین کی تیسرے مرحلے میں آزمائشکرونا وائرس، ابو ظبی میں کووِڈ19 کی ویکسین کی تیسرے مرحلے میں آزمائش AbuDhabi CoronaVirus Vaccine Phase3 Trials ChinesePharmaceuticalGroup CNBG COVID19 Treatment admediaoffice
Read more »

'149 فلار ملز گندم کی چوری میں ملوث، ملزمان سے 190 ملین کی ریکوری کی گئی''149 فلار ملز گندم کی چوری میں ملوث، ملزمان سے 190 ملین کی ریکوری کی گئی'
Read more »

دنیا بھر میں بچوں کی پیدائش میں ’حیرت انگیز‘ کمی متوقعدنیا بھر میں بچوں کی پیدائش میں ’حیرت انگیز‘ کمی متوقععالمی سطح پر بچوں کی پیدائش کی کمی کے سبب دنیا میں تقریباً ہر ملک کی آبادی کم ہونے کی توقع ہے۔ اس کا تعلق مردوں میں سپرم یا نطفوں کی کمی سے نہیں ہے بلکہ اس کا سبب خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا اور ملازمت اختیار کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مانع حمل طریقوں نے بھی عورتوں کو کم بچے جننے کے انتخاب کی سہولت فراہم کی ہے۔
Read more »



Render Time: 2025-02-27 12:04:51