اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت 21 ماہ بعد بھی نئی تجارتی پالیسی لانے میں ناکام ہوگئی۔ برآمدات میں کمی کے باوجود تجارتی پالیسی مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے پہلے مالی سال برآمدات میں ایک فیصد اور رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دروان 3.92 فیصد کمی کے باوجود نئی تجارتی پالیسی نہ لائی جاسکی۔وزارت تجارت حکام کے مطابق نئی پانچ سالہ تجارتی پالیسی آخری مرحلے میں ہے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا گیا جو جلد منظوری کیلئے ای سی سی میں پیش کیا جائے گا ای سی سی کی منظوری کے بعد پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
حکام کے مطابق نئی تجارتی پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے نئی تجارتی پالیسی کے تحت 2025 تک برآمدات کو 46 ارب ڈالر تک لیکر جانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مجوزہ پالیسی کے تحت 2020-21 میں برآمدات 26 ارب ڈالرز,2021-22 میں 31 ارب ڈالرز,2022-23 میں 35 ارب ڈالرز, 2023-24 میں 40 ارب ڈالرز اور 2024-25 تک 46 ارب ڈالرز تک سالانہ لے جانے کا پلان ہے۔ نئی تجارتی پالیسی کی مانیٹرنگ اور جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت ایک کمیٹی بھی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 68 سال بعد منفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟ حکومتی مشینری نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیااسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا، لاک ڈان اور ٹڈی دل نے معیشت کو بدترین نقصان پہنچایا، معاشی ترقی کی شرح 68 سال بعد منفی ہو گئی۔سیکریٹری منصوبہ بندی
Read more »
افغانستان میں چیک پوسٹ اور مسجد پر حملہ،درجنوں افراد ہلاککابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی جمہوریہ افغانستان میں ماہ رمضان میں بھی لڑائی اپنے عروج پر ہے۔گزشتہ شب چیک پوسٹ اور اس سے پہلے ایک مسجد پر ہونے والے حملے
Read more »
بھارت اور نیپال میں کشیدگی بڑھ گئی، سرحد پر بھی جھڑپکھٹمنڈو(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپال اور بھارت کی سرحد پر پھر جھڑپ، فائرنگ کا تبادلہ،دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ۔ بھارت کی جانب سے ہمسائیہ ممالک
Read more »
” مجھے میرے والدین نے یہی سکھایا ہے کہ پاکستان ۔۔“ارتغرل کے ساتھی ” دوآن “ نے پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستانیوں کے دل جیت لیےلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک ڈرامے ارتغرل نے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے اور اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ستاروں کو
Read more »
کراچی سے عوام ایکسپریس، کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس روانہملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران معطل ٹرین آپریشن بحال ہونے پر کراچی اور کوئٹہ سے بھی پہلی ٹرینیں روانہ ہو گئیں۔
Read more »