اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ مسئلہ کشمیر سمیت قومی مفادات کے اہم مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کیلئے ایک سیاسی کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے نکات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی کو اس عمل کا حصہ بننے کیلئے مدعو کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا متفقہ موقف ہے۔ ہم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے پانچ اگست کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے منافی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اس گروپ کا حصہ ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی مخالفت کرتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشت باری کی بنیاد پر دی جاتی ہے اور ماضی میں پاکستان بھی عالمی ادارے کا غیر مستقل رکن رہا۔
وزیر خارجہ نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ان سے اور وزیراعظم سے منسوب بیان کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اس حوالے سے تاریخی موقف ہے اور دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے جس میں القدس شریف فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہو۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ پی سی بی کا اچھا فیصلہ ہے: فخر زمانکراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اچھا فیصلہ ہے۔
Read more »
پاکستان کا مقبوضہ وادی میں کھلی کچہری کا موقع فراہم کرنے کا مطالبہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں کھلی کچہری مطالبہ کر دیا،شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی اقدامات کوکوئی
Read more »
مقبوضہ کشمیر میں کھلی کچہری ، شاہ محمود قریشی کا بھارت کو بڑا چیلنجمقبوضہ کشمیر میں کھلی کچہری ، شاہ محمود قریشی کا بھارت کو بڑا چیلنج SMQureshiPTI kashmir
Read more »
مقبوضہ کشمیر میں کھلی کچہری ، شاہ محمود قریشی کا بھارت کو بڑا چیلنجاسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارت کو چیلنج کیا کہ وزیراعظم عمران خان یا مجھے سرینگر میں کھلی کچہری کی اجازت دے،
Read more »
مقبوضہ کشمیر: بھارت کا ظلم جاری، شوپیاں میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
Read more »