جج ارشد ملک کی برطرفی، مریم نواز نے فیصلے کو سچ کی فتح قرار دیدیا

United States News News

جج ارشد ملک کی برطرفی، مریم نواز نے فیصلے کو سچ کی فتح قرار دیدیا
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 83%

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے جج ارشد ملک بارے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے انصاف کے دامن پر لگا ایک بڑا داغ دھویا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ کا بے انتہا شکر جس کے ہاں نہ دیر ہے نہ اندھیر۔ اب عدلیہ کے وقار اور انصاف کا تقاضہ ہے کہ داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی پھاڑ پھینکا جائے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آئین اور قانون کے احترام کا درس دینا بہت آسان ہے۔ یہ جانتے ہوئے کہ آپ بے قصور ہوں، جانتے ہوئے کہ ظلم اور ناانصافی ہو رہی ہے۔ اپنی شریک حیات کو بستر مرگ پر چھوڑ کر قانون کے سامنے سر جھکا دینے کے لئے نواز شریف کا جگر اورحوصلہ چاہیے۔ اللّہ بے گناہ اور بہادر لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑتا۔

تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے کی۔ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے 7 سینئر ججز بھی شریک رہے۔ 12 جولائی کو ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق جج ارشد ملک کی خدمات وزارت قانون کو واپس کر دی گئیں۔ اس روز ہی ارشد ملک کو اسلام آباد کی احتساب عدالت سے فارغ کر کے ان کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دی گئیں۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

بھارتی حکومت نے 33 روسی جنگی طیاروں کی خریداری کی منظوری دے دی - World - Dawn Newsبھارتی حکومت نے 33 روسی جنگی طیاروں کی خریداری کی منظوری دے دی - World - Dawn News
Read more »

'کورونا کے قومی چیلنج کے باوجود اپوزیشن نے سیاست چمکانے کی کوشش کی''کورونا کے قومی چیلنج کے باوجود اپوزیشن نے سیاست چمکانے کی کوشش کی'
Read more »

سونے کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی - Business - Aaj.tv
Read more »

سیالکوٹ میں پی آئی اے کی پروازوں کی ٹکٹوں کی فروخت میں بڑا فراڈ پکڑا گیاسیالکوٹ میں پی آئی اے کی پروازوں کی ٹکٹوں کی فروخت میں بڑا فراڈ پکڑا گیاسیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی ٹکٹوں کی فروخت میں مبینہ فراڈ سامنے آگیا ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پی آئی اے سیکیورٹی اینڈ
Read more »

پاک فوج کی پاکستان میں چینی افواج کی موجودگی کی سختی سے تردید - Pakistan - Aaj.tvپاک فوج کی پاکستان میں چینی افواج کی موجودگی کی سختی سے تردید - Pakistan - Aaj.tv
Read more »



Render Time: 2025-03-01 06:43:39