امریکا اور برازیل کے بعد بھارت دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا چوتھا ملک ہے۔ India coronavirus DawnNews مزید پڑھیں:
بھارت میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 22 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 442 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ملک کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں وائرس کا پھیلاؤ مون سون کی شدید بارشوں کے دوران سامنے آیا۔
مہاراشٹر میں آج کو کورونا کے مزید 6 ہزار 364 بئے کیسز سامنے آئے اور اس وائرس کے باعث ہونے والی بیماری کووِڈ 19 سے مزید 198 افرا لقمہ اجل بنے۔واضح رہے کہ امریکا اور برازیل کے بعد بھارت دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا چوتھا ملک ہے جہاں مجموعی طور پر 6 لاکھ 25 ہزار 554 افراد وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔
ادھر ممبئی میں حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے اس لیے ساحلی مقامات سے دور رہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ مون سون برسات سے شہر کے مئی حصوں میں پانی کھڑا ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کی روک تھام کی کوششیں متاثر اور اس کے نتیجے میں انفیکشن کا شکار ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
یاد رہےکہ بھارت نے وائرس کا پھیلاؤ رکنے کے لیے 10 مارچ سے ’دنیا کا سب سے سخت‘ لاک ڈؤن نافذ کیا تھا جس میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مرحلہ وار نرمی کی گئی۔ماہر وبائیات نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں کورونا کا عروج آئندہ ہفتوں یا مہینوں میں آسکتا ہے جس کی وجہ سے ملک کا نظامِ صحت جو پہلے ہی خاصہ بوجھ برداشت کررہا ہے مزید دباؤ میں آجائے گا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
ملک میں ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ 11 ہزار 469 مریض صحت یاب - ایکسپریس اردوصحت یاب افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 95 ہوگئی
Read more »
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں ایک بار پھر تیزی آ گئی،ایک ہی روز میں دو لاکھ سے زائد متاثردنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں ایک بار پھر تیزی آ گئی،ایک ہی روز میں دو لاکھ سے زائد متاثر CoronaVirusUpdates Covid_19 WorldWide DeadlyVirus Infected Patients Coronavirus CoronaCrisis WHO USA Brazil Russia
Read more »
بھارت میں پولیس پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت 8 اہلکار ہلاک - ایکسپریس اردوپولیس پارٹی مشتبہ قاتل کی گرفتاری کیلیے جیسے ہی گاؤں میں داخل ہوئی گھات لگائے مسلح افراد نے دھاوا بول دیا
Read more »
پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ - Tech - Dawn News
Read more »
سول اسپتال کراچی میں کورونا میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جاں بحق - ایکسپریس اردوڈاکٹر آفتاب میمن آئی سی یو میں زیر علاج تھے، کورونا سے 98 ملازمین متاثر ہو چکے، اسپتال انتظامیہ
Read more »