بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے آدھے عملے کو بے بنیاد الزامات عائد کرکے ملک چھوڑنے کا حکم دیا، پاکستان نے تمام الزامات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ساتھ بھارت کو جواب دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کا آدھا عملہ واپس بھجوانے کا حکم دے ديا
Posted: Jun 23, 2020 | Last Updated: 1 hour agoبھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے آدھے عملے کو بے بنیاد الزامات عائد کرکے ملک چھوڑنے کا حکم دیا جس پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے شدیداحتجاج کیا اوربھارت کے تمام الزامات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔
بعد ازاں وزارت خارجہ نے جواب میں بھارتی ہائی کمیشن کے آدھے عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا اور اس پر عملدرآمد کیلئے 7 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ویاناکنونشن کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات یکسر مسترد کرتا ہے۔ ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور سفارتی اصولوں کے دائرہ کار میں رہتے ہیں۔ بھونڈے الزامات بھارتی ہائی کمیشن کی اسلام آبا دمیں غیرقانونی سرگرمیاں چھپا نہیں سکتے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا کا امن داؤ پر لگانے کے بجائےا ندرونی معاملات پرتوجہ دے۔ ایسےالزامات مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے 50 فیصد عملے کو نکل جانے کا حکم دیدیااسلام آباد: (دنیا نیوز) بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے پچاس فیصد عملے کو واپس جانے کا حکم دیدیا ہے۔
Read more »
انڈیا کا پاکستان ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد پچاس فیصد کم کرنے کا حکمانڈیا نے دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں پر جاسوسی اور دہشت گرد تنظیموں سے روابط قائم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہائی کمیشن میں ملازمین کی تعداد کو 50پچاس فیصد تک کم کرنے کو کہا ہے۔
Read more »
جعلی کرنسی میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھیج دیا گیاجعلی کرنسی میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھیج دیا گیا Deport IndianOfficials IndianHighCommission Pakistan India CounterfeitCurrency PMOIndia narendramodi pid_gov MoIB_Official ForeignOfficePk
Read more »
جعلی کرنسی پر گرفتار بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو واپس بھیج دیا گیا - ایکسپریس اردوسلوادیس پال اوردواموبراہموس کواسلام آباد پولیس نےگزشتہ ہفتے گرفتارکیا تھا
Read more »