الہٰ آباد: بھارت میں ایک شخص نے اپنے باپ کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے لکڑی سے بنے ہوئے مجسمے سے شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں شادی کی ایک انوکھی تقریب ہوئی جس میں دلہا تو ایک نوج
وان تھا لیکن دلہن ایک لکڑی کے مجسمے کو بنایا گیا تھا۔ شادی کا منڈپ سجایا گیا۔ شہنائیاں بجیں اور خواتین نے ڈھول کی تھاپ پر نغمے گائے۔
دلہا اور لکڑی کی دلہن نے سات پھیرے لیے اور تمام رسومات ادا کیں۔ دلہا نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے جیتی جاگتی دلہن سے شادی کرنے کے بجائے بے جان لکڑی کے مجسمے سے شادی اپنے والد کی خواہش پر کی ہے۔ دلہا کے 90 سالہ والد نے میڈیا کو بتایا کہ میرے 9 بیٹے ہیں جن میں سے 8 کی شادی ہوگئی ہے یہ میرا آٹھواں بیٹا ہے لیکن نہ تو اس کے پاس پیسے ہیں اور نہ دماغ، اس لیے میں نے کسی کی زندگی خراب کرنے کے بجائے لکڑی کے مجسمے سے شادی کرا دی۔ میں اپنی زندگی میں سارے بیٹوں کی شادی ہوتا دیکھنا چاہتا تھا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششیں تیز کی جائیں، وزیراعظم کی ہدایتاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے تعلیمی نظام میں طبقاتی تفریق کو ختم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مدارس کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے طے شدہ لائحہ عمل پر عملدرآمد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں۔
Read more »
ایئرہوسٹس سے متعلق مسافر کی انوکھی خواہش پوری ہوگئیمسافروں کی شکایات، ایئرہوسٹسز کو ’فیس ماسک‘ اتارنے کا حکم ARYNewsUrdu
Read more »
بھارت، میکسیکو، ناروے اور آئرلینڈ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن منتخب - World - Dawn News
Read more »
بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخباقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 2021 اور 2022 کے لیے 4 نئے اراکین منتخب ہوگئے جبکہ کینیڈا کو
Read more »