نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایسے میں جب پوری دنیا کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہی ہے اور سائنسدان اس کی ویکسین تیار کرنے کے جتن کر رہے ہیں، بھارتی ریاست آسام میں
لوگوں نے کورونا وائرس کو دیوی کا درجہ دے دیا ہے اور اس کی پوجا شروع کر دی ہے۔ بسوانتھ چریلی سے ڈیرنگ ضلع تک ، حتیٰ کہ گواہٹی میں بھی لوگ، بالخصوص خواتین اجتماعی طور پر کورونا دیوی کی پوجا کر رہے ہیں، جن کا عقیدہ ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکا خاتمہ کرنے کا بس یہی ایک واحد طریقہ ہے۔
کورونا دیوی کی پوجا کرنے والی ایک خاتون نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ’کورونا ماں‘ کی پوجا کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ایسا کرنے سے ایک ہوا چلے گی جو وائرس کا خاتمہ کر دے گی۔ “ واضح رہے کہ دیگر بھارتی ریاستوں کی طرح آسام میں بھی کورونا کے کیس کافی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ روز ریاست میں81نئے کیس سامنے آئے جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 2ہزار 324ہو گئی۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہوشربا اضافہ، اموات 2 ہزار سے بڑھ گئیںکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی آ چکی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 98 ہزار سے تجاوزکر گئی ہے جبکہ اموات بھی 2000 سے
Read more »
ہم حالتِ جنگ سے کورونا کے مقابلے کے بارے میں کیا سیکھ سکتے ہیں؟دوسری عالمی جنگ اور کورونا وائرس کی وبا کی تباہی اور بحالی میں بالخصوص یورپ میں خاصی مماثلتیں دیکھنے میں آئی ہیں۔ دوسری عالمی جنگ کی کمپنیاں اس وقت سینٹائزر اور وینٹیلیٹرز بنانے میں مصروف ہیں۔ بس فرق یہ ہے کہ جنگ میں ایک دوسرے کو مارنے جبکہ اس وبا میں دنیا ایک دوسرے کو بچانے کے لیے متحد دکھائی دیتی ہے۔
Read more »
جدہ میں کرونا کے مریضوں کے لیے فیلڈ اسپتال کے ٹرائل آپریشن کا آغازسعودی عرب کے شہرجدہ میں ایوان صنعت وتجارت کے نمائش مرکز میں محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے تعاون سے کرونا کے مریضوں کے لیے ایک فیلڈ اسپتال قائم کیا گیا ہے۔ گذشتہ
Read more »
لاہور میں کورونا وائرس کے 35 لاکھ سے زیادہ مریض ہیں، پی ایم اے کا دعویٰلاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں کورونا کے 35 لاکھ جبکہ پنجاب میں دو کروڑ مریض موجود ہیں۔
Read more »
سندھ میں کورونا وائرس کے 1744 نئے کیسز رپورٹ، 16 افراد جاں بحق | Abb Takk News
Read more »