اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلاول صاحب !لاک ڈاؤن کرنے یا نہ کرنے میں سندھ حکومت آزاد تھی اور ہے ، وفاق پر سوالات کس منہ سے اٹھائے جارہے ہیں؟ بلاول بھٹو اور سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ وفاق پر نہ گرائیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے رد عمل کے بعد سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سیاست کے بجائے سندھ میں کورونا وائرس کنٹرول کرنے کی طرف توجہ مرکوز کرے، بلاول بھٹو اور ان کے صوبائی وزراءکام کرنے کی بجائے لمبی لمبی پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سیاست کے بجائے کورونا کے خلاف جنگ میں وزیراعظم کا ساتھ دے۔ وفاق کی جانب سے سندھ کو کورونا پر قابوپانے کیلئے دی جانے والی امداد ان کی لاعلمی کا پول کھول رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں سندھ انڈسٹریل کے 45 ہزار جبکہ کمرشل کے 7 لاکھ 17 ہزار صارفین کو بل کی ادائیگی میں ریلیف دیا، چھوٹےکاروبار کرنے والوں کو بھی بلوں کی ادائیگی میں یہی سہولت دی گئی، یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں کی طرح سندھ کے عوام بھی مستفید...
سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈیفرڈ سکیم کے تحت قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی میں سہولت دی گئی ہے، یہ سکیم سندھ میں بھی اپلائی ہوگی، 1.2کھرب کا امدادی سٹملس پیکج سندھ سمیت تمام صوبوں میں تقسیم ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں اور کاروبار کرنے والے مالکان کو اپنے ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سہولتی پیکیج دیا گیا ہے، احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت اب تک 27 ارب روپے سندھ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے 504447 فیس ماسکس،290986 سرجیکل ماسکس،30142 این 95 ماسکس،203840 کے این 95 ماسکس جبکہ 148334 حفاظتی سوٹس فراہم کیے گئے ہیں، فراہم کردہ سامان میں 77992 ٹیسٹنگ کٹس،200 تھرمل گنز،25000وی ٹی ایم اور پی سی آر مشینیں شامل...
سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو کثیر تعداد میں ہینڈ سینیٹائزر، ہینڈ واش، سوپ کیمیکل سپریز، بائیو ہیزرڈ بیگز ،سیفٹی باکسز اور باڈی بیگز فراہم کیے گئے ہیں، بلاول صاحب خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کےلئے قومی اتحاد اور یکجہتی کی فضا کو پارہ پارہ نہ کریں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
وزیر اعظم کچھ نہیں کرسکتے تو استعفی دیں اور گھر جائیں، بلاول بھٹو زرداری - ایکسپریس اردوعمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان میں کورونا کی شرح اموات کم ہے پوچھتا ہوں آپ کی تسلی کتنے فیصد پر ہوگی، چیئرمین پی پی
Read more »
صدر مملکت اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات منسوخی کی اندرونی کہانی سامنے آگئیکراچی(ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات منسوخ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جیو نیوزکے مطابق پی ٹی آئی قیادت کےخلاف پیپلز پارٹی
Read more »
عرفان خان اور رشی کپور کے بعد بولی وڈ میں ایک اور موت - Entertainment - Dawn News
Read more »
حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لیٹر کرے، شہبازشریف - ایکسپریس اردو47 روپے فی لیٹر پٹرول دینے کا وعدہ کرنے والے آج صارفین کو ان کا حق دینے پر تیار نہیں، قائد حزب اختلاف شہبازشریف
Read more »
سعودی حکومت کا مسجد الحرام اور مسجد نبوی آج سے کھولنے کا اعلان - ایکسپریس اردونمازیوں کو فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت اور ماسک پہننا لازمی قرار
Read more »
مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق مودی حکومت کا ایک اور قدممقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت ختم کرنےسےمتعلق مودی حکومت کاایک اورقدم IndianOccupyKashmir KashmirStillUnderCurfew KashmirBleeds IndianCrimes ModiTerrorist IndianTerrorism MirwaizKashmir UN ForeignOfficePk pid_gov ImranKhanPTI narendramodi PMOIndia
Read more »